وزیراعظم کی پاکستانی بیف کی ملائیشیا میں برآمد کیلئے متعلقہ ادارے کوقابل عمل و ٹھوس منصوبہ بندی تشکیل دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستانی بیف کی ملائیشیا برآمد کے حوالے سے متعلقہ اداروں کوٹھوس لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارت کے فروغ کے حوالے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارتی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر اعظم کو ملائشیا میں پاکستانی برآمدی استعداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے ملائشیا پاکستان تجارت بالخصوص پاکستانی بیف کی ملائیشیا برآمد کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملائیشیا نے پاکستان کا ہر مصیبت میں ساتھ دیا جس کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاک-ملائیشیا تجارت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے حوالے سے
پڑھیں:
قومی اسمبلی میں اچکزئی کی جانب سے اسپیکر پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں آج ایک متنازع واقعہ پیش آیا جب اپوزیشن رکن محمود خان اچکزئی نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو دوران اجلاس زبردستی کرسی سے اتارنے کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اچکزئی نے اپوزیشن لابی میں کہا کہ اگر ہمیں اپنا حق لینا ہے تو یہ سب کرنا پڑے گا۔ اس منصوبے کی سخت مخالفت کئی اہم رہنماو ¿ں نے کی جن میں بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، عامر ڈوگر شامل ہیں۔
ارکان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی کرسی پر حملہ پارلیمان اور جمہوریت پر حملہ ہوگا اور اس سے خود اپوزیشن کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ مخالفت کے بعد محمود خان اچکزئی خاموش ہوگئے۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔ میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے۔ ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسپیکر ایاز صادق نے یہ بھی استفسار کیا کہ اگر اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا گیا تو کیا وہ یہ سب کریں گے؟ یہ واقعہ قومی اسمبلی میں جاری کشیدگی اور اپوزیشن حکومت تعلقات میں بڑھتی ہوئی تناو ¿ کی واضح عکاسی کرتا ہے۔