Islam Times:
2026-07-24@01:30:18 GMT

ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے نیتن یاہو پر دباؤ

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ ختم کرنے کے لیے نیتن یاہو پر دباؤ

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی میڈیا کے حوالے سے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وائٹیکر اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے گزشتہ روز اپنی ملاقات میں نیتن یاہو کو ٹرمپ کی جانب سے جنگ فوری طور پر روکنے کی خواہش سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی ذرائع اور مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر خاصا دباؤ ڈال رہے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی میڈیا کے حوالے سے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وائٹیکر اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے گزشتہ روز اپنی ملاقات میں نیتن یاہو کو ٹرمپ کی جنگ فوری طور پر روکنے کی خواہش سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے اسرائیل کے چینل 13 کو تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ تنازع ختم کرنے کے لیے نیتن یاہو پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے قریبی لوگ اس وقت ٹرمپ انتظامیہ اور اسرائیلی حکومت کو پیش کیے جانے والے جنگ کے خاتمے کے لیے شرائط کے مسودے پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم، ان ذرائع نے پیش گوئی کی ہے کہ صیہونی حکومت کسی وقت رعایت دینے پر مجبور ہو جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیتن یاہو کے لیے

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل