Islam Times:
2026-07-24@01:48:20 GMT

خالی کرسیوں سے خطاب

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

خالی کرسیوں سے خطاب

اسلام ٹائمز: یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ایران نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار امریکی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور میں نے وعدہ کیا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کے حصول سے روکیں گے۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ "ہم نے یہ مقصد حاصل کیا اور لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں"، نیتن یاہو نے زور دیکر کہا کہ ہمیں چوکنا رہنا چاہیئے اور ایران کو اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ انکا کہنا تھا کہ کل سلامتی کونسل کو ایران کیخلاف پابندیاں بحال کرنا ہونگی۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا حماس کی حمایت کرتا ہے۔ نیتن یاہو نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 48 قیدی اب بھی مزاحمتی قوتوں کے قبضے میں ہیں۔ تحریر: محمد رضا احمدی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی تقریر کے دوران متعدد شریک وفود ہال سے چلے گئے اور انہوں نے صیہونی وزیراعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔ اس تقریر میں اسرائیلی وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران پر جوہری اور میزائل پروگرام تیار کرنے کے الزامات لگائے اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے صیہونی قیدیوں کی حمایت کے بہانے ایک عجیب و غریب اقدام کا انکشاف کیا۔ نیتن یاہو، جو کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو روکنے کا سب سے اہم عنصر ہے، اس نے اعلان کیا کہ آج انہوں نے غزہ شہر کے مختلف علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر نصب کرنے کا حکم دیا ہے، تاکہ ان کی آواز صہیونی قیدی سن سکیں، جنہیں مزاحمتی قوتوں نے اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے دونوں میں 90 فیصد سے زیادہ فلسطینیوں نے 7 اکتوبر کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھروں کی چھتوں پر ناچ رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ فلسطینیوں نے 11 ستمبر 2001ء کی بھی حمایت کی۔ ایران کی جانب سے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کے بارے میں نیتن یاہو کا دعویٰ بھی دلچسپی سے خالی نہیں۔ نیتن یاہو نے اپنی تقریر میں ایران پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کو تباہ کرنے اور امریکہ کو دھمکی دینے کے مقصد سے جوہری ہتھیار اور میزائل پروگرام تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں میں توسیع کی جانی چاہیئے، اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی حمایت کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ایران نے ایک بار نہیں بلکہ دو بار امریکی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، مزید کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور میں نے وعدہ کیا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں اور میزائلوں کے حصول سے روکیں گے۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ "ہم نے یہ مقصد حاصل کیا اور لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں"، نیتن یاہو نے زور دیکر کہا کہ  ہمیں چوکنا رہنا چاہیئے اور ایران کو اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنا ہوں گی۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ مغربی میڈیا حماس کی حمایت کرتا ہے۔ نیتن یاہو نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 48 قیدی اب بھی مزاحمتی قوتوں کے قبضے میں ہیں۔

نیتن یاہو، جس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی، دعویٰ کیا کہ وہ ان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی افواج سے یہ بھی کہا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور اپنے ہتھیار حوالے کریں۔ ایک ایسا اقدام جسے فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ نیتن یاہو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر حماس ہتھیار ڈال دیتی ہے تو حکومت غزہ کی پٹی کی سکیورٹی سنبھال لے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل غزہ کے مکینوں کا پیٹ پال رہا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اگر فلسطینی بھوکے ہیں تو اس کی وجہ حماس ان کا کھانا چوری کر رہی ہے۔ نیتن یاہو نے اسرائیل کے خلاف عالمی مخالفت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا: "بدقسمتی سے مغربی میڈیا حماس کی حمایت کرتا ہے۔"

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم نے کرنے کی کوشش نیتن یاہو نے کرتے ہوئے کہ کہا ہے کہ کہ ایران ایران کو کی حمایت انہوں نے حماس کی یہ دعوی کیا کہ کہا کہ تھا کہ نے کہا

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل