Islam Times:
2025-09-26@21:48:57 GMT

عراق نے نتین یاہو کی بیہودگی کا جواب دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

عراق نے نتین یاہو کی بیہودگی کا جواب دیدیا

اپنے ایک بیان میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق، صہیونی رژیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا كہ ہم "نتین یاهو" کی باتوں کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کسی بھی عراقی پر حملہ عراق کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عراق، صہیونی رژیم کے کسی بھی حملے کا سخت جواب دے گا۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے آج اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران خطے کے مزاحمتی گروپوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح الزامات لگائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل، عراقی مزاحمتی گروہوں کو تباہ کر دے گا۔ تاہم نتین یاہو کے ان دعووں کو عراق کی مقاومتی تحریک "النجباء" کے ترجمان "حسین الموسوی" نے کھوکھلا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم ایسے بیان دے کر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنا چاہتا ہے۔ حسین الموسوی نے ان باتوں کو عالمی امن کے لئے خطرہ اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد نیتن یاہو کے بیانات اس کڑوی حقیقت سے فرار کی کوشش ہیں جس کا اسے، اس کی جعلی کابینہ اور اس رژیم کی فوج کو سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجباء تحریک، نیتن یاہو کے بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپنا ضمیر مردہ ہونے کی وجہ سے نیتن یاہو، امریکہ اور عرب مفاہمت پسند ممالک کے ساتھ مل کر اخلاقی اور انسانی گراوٹ کا شکار ہے۔ نجباء تحریک کے ترجمان نے نتین یاہو کو طنزیہ انداز میں عراقی مزاحمت کے اسرائیل پر حملوں کی نشان دہی کروائی۔ اس ضمن میں حسین الموسوی نے کہا کہ صہیونیوں نے پہلے ہی ان قوتوں کے حملوں کا مزہ چکھ لیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو

پڑھیں:

یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سمیت ان اسرائیلی رہنماؤں کو سفری پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، جو فلسطینی عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلووینیا نے یہ فیصلہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیا ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سمیت ان اسرائیلی رہنماؤں کو سفری پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، جو فلسطینی عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ سلووینیا نے فلسطین کو گذشتہ برس فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا، جبکہ رواں برس اگست میں اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی اور اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں کی اشیا کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ یہ اقدامات یورپ میں اسرائیلی پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی تنقید کا عکاس ہے، جہاں کئی ممالک اسرائیل کی عسکری کارروائیوں اور فلسطینی علاقوں میں بستیوں کے پھیلاؤ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خالی کرسیوں سے خطاب
  • عراق کیجانب سے نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی کا دوٹوک جواب
  • جنرل اسمبلی اجلاس: اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب، کئی ممالک کے وفود اٹھ کر چلے گئے
  • اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی دھمکی آمیز تقریر: ایران، حماس اور حزب اللہ کے قتل کا اعتراف
  • ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضرروی، نیتن یاہو
  • اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی دھمکی آمیز تقریر: ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں کے قتل کا اعتراف
  • یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی
  • نیتن یاہو کو قتل کی  دھمکی دینے والا شخص گرفتار
  • ہم ہرگز غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یمنی وزیراعظم کے مشیر