data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ کی صوبائی حکومت نے کابینہ میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے متعدد وزراء کے محکموں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے،  یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو توانائی اور منصوبہ بندی کے محکموں سے ہٹا کر انتہائی اہم لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ کا قلمدان سونپا گیا ہے، ناصر حسین شاہ کا تجربہ اب شہری ترقی، بلدیاتی اداروں اور رہائشی منصوبوں پر مرکوز ہوگا ۔

دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی کو لوکل گورنمنٹ سے ہٹا کر محنت، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے محکمے دیے گئے ہیں جبکہ  وزیر آبپاشی جام خان شورو کے پاس موجود محکمہ آبپاشی کے ساتھ ساتھ اب منصوبہ بندی و ترقی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

اسی طرح مخدوم محبوب الزمان کو محکمہ بحالی سے ہٹا کر محکمہ خوراک دیا گیا ہے جو صوبے میں غذائی تحفظ اور گندم کی فراہمی کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ  یہ تبدیلیاں حکومت کی نئی ترجیحات کی عکاس ہیں اور کارکردگی میں بہتری کے لیے کی گئی ہیں، یہ فیصلہ صوبائی حکومت کے قواعدِ کاروبار 1986 کے تحت کیا گیا ہے اور اس کی کاپیاں صدرِ مملکت، وزیراعظم، وفاقی کابینہ ڈویژن، دیگر صوبوں کے چیف سیکرٹریوں اور سندھ کے تمام سینئر اہلکاروں کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

حکومت سندھ کی جانب سے خواتین میں مفت الیکٹرک اسکوٹیز تقسیم

کراچی:

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے متعارف کردہ ملک کے پہلے اور منفرد منصوبے مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت خواتین میں اسکوٹیز کی چابیاں تقسیم کیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک، معیشت اور معاشرے میں ترقی ممکن نہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے  کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باعثِ فخر ہے کہ سندھ پاکستان کا وہ پہلا صوبہ ہے جس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسیں متعارف کروائیں، پھر پبلک ٹرانسپورٹ میں ہی خواتین کے لیے مخصوص 'پنک بس سروس' متعارف کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج حکومت سندھ کی جانب سے خواتین میں الیکٹرک اسکوٹرز بلکل مفت تقسیم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے مواقع  تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک نئے منصوبے، پِنک ٹیکسیز، کا افتتاح کریں گے، جس سے صوبے کی خواتین کو محفوظ سفر کی سہولیات کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے خواتین بائیکرز کی ٹریننگ اور لائسنسز  کے اجرا کے عمل میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی معاونت  کو سراہا اور صوبے کے پرائیوٹ سیکٹر سے اپیل کی کہ وہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت وِن وِن منصوبوں میں حکومت سندھ کے شراکت دار بنیں تاکہ پرائیوٹ سیکٹر اور عوام دونوں کو فائدہ ہو۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کابینہ میں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل، ناصر حسین وزیر بلدیات بن گئے
  • یکم اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان ہوگیا ، نوٹیفیکشن جاری
  • اسماعیل راہو نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ کابینہ میں ردو بدل متوقع، سعید غنی سے بلدیات کی وزارت واپس لینے کا فیصلہ
  • سندھ کابینہ میں ردوبدل کا امکان ،کس کو کونسی وزارت ملے گی؟جانیے
  • صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کا وفد مرکزی نائب امیر و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ سے ملاقات کررہاہے
  • سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ
  • عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں
  • حکومت سندھ کی جانب سے خواتین میں مفت الیکٹرک اسکوٹیز تقسیم