صوبائی وزیرمحنت ملک فیصل ایوب کھوکھرکا سندر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر محنت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سندر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا اور محنت کشوں کیلئے رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر محنت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت 720 فلیٹس کی الاٹمنٹ کے عمل کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ورکر ویلفیئر کمپلیکس فیز ٹو کے 680 فلیٹس کی تعمیر کے کام کو مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ فیز 2 کی تکمیل کے بعد فیز 3 کی تعمیر کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں اعلیٰ معیار کا تعمیراتی میٹریل استعمال کیا جائے تاکہ محنت کشوں کو معیاری رہائش فراہم ہو سکے۔ اس موقع پر سیکرٹری لیبر نعیم غوث، سیکرٹری ورکر ویلفیئر فنڈ ڈاکٹر مجتبیٰ بھروانہ بھی وزیر محنت کے ہمراہ تھے، جبکہ ڈائریکٹر ورکس عتیق گیلانی نے تعمیراتی کاموں اور فلیٹس کی الاٹمنٹ کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔(جاری ہے)
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محنت کشوں کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں محنت کشوں کو راشن کارڈ کی فراہمی، لیبر کالونیز کی تعمیر اور ورکر ویلفیئر اسکولوں کی تعمیر جاری ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ورکرز ویلفیئر کی تعمیر
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔