ملک میں پہلی بار شروع کی گئی سروائیکل کینسر (HPV) و یکسی نیشن مہم کو والدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، جس کے باعث حکومت کو مہم کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی اس مہم کا ہدف 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد بچیوں کو ویکسین لگانا تھا، تاہم مہم کے ابتدائی 9 دنوں میں ہی تقریباً 30 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انکار کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب سے سامنے آئے، جہاں21 لاکھ 95 ہزار سے زائد والدین نے ویکسین سے انکار کیا۔
سندھ میں 6 لاکھ 59 ہزار، آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 27 ہزار اوراسلام آباد میں 58 ہزار سے زائد والدین نے اپنی بچیوں کو ویکسین لگوانے سے روک دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس انکار کی بڑی وجہ غلط معلومات، سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا جھوٹا پروپیگنڈا اور ویکسین سے متعلق پائے جانے والے غلط فہمیاں ہیں، جس نے مہم کی کامیابی کو متاثر کیا۔
ماہرین صحت کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے HPV ویکسین عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور محفوظ ہے، جو لڑکیوں کو ایک مہلک بیماری سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ تاہم، معاشرتی آگاہی کی کمی اس مہم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم