پاکستان نے سروائیکل کینسر کا باعث بننے والے وائرس ایچ پی وی (HPV) کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت اب تک تقریباً 90 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگا دی ہے۔

اس مہم کو ابتدائی مرحلے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والے شکوک و شبہات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا، تاہم حکام کے مطابق اب والدین کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

Today, Pakistan launched the HPV vaccine to protect girls aged 9–14 from cervical cancer, joining 150+ countries.

Phase 1 will reach 13M girls in Punjab, Sindh, Isbd & Kashmir. @UNICEF, with @Gavi & @WHO, is proud to support @GovtofPakistan so girls can grow up safe & healthy. pic.twitter.com/f7tOy1IJzy

— UNICEF Pakistan (@UNICEF_Pakistan) September 15, 2025

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 15 ستمبر سے شروع ہونے والی یہ مہم 9 سے 14 سال کی عمر کی 1 کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو ویکسین دینے کا ہدف رکھتی ہے۔ اب تک تقریباً 70 فیصد ہدف پورا کر لیا گیا ہے۔

شکوک و شبہات اور حکومتی اعتماد سازی

وزیر صحت نے بتایا کہ والدین میں یہ بے بنیاد خدشات پائے جا رہے تھے کہ ویکسین بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہے۔ اعتماد سازی کے لیے وزیر نے اپنی بیٹی کو ایک عوامی تقریب میں ویکسین لگوائی، جس کے بعد لوگوں کا اعتماد بڑھا اور کئی اضلاع میں رضامندی کی شرح 70 سے 80 فیصد تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی

عوامی خدشات برقرار

اس کے باوجود کئی والدین اب بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ کراچی کی ایک خاتون نے بتایا کہ انہیں رشتہ داروں نے بیٹیوں کو ویکسین نہ لگوانے کا مشورہ دیا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا پر اسے ’مسلمانوں کی آبادی کم کرنے کی سازش‘کہا جا رہا ہے۔

ہیلتھ ورکرز کی مشکلات

کراچی میں گھر گھر جا کر ویکسین لگانے والی 52 سالہ شمیم انور نے بتایا کہ والدین کے انکار اور بدگمانی کے باعث یہ کام نہایت دشوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سروائیکل کینسر کیخلاف آگاہی مہم، شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے

ان کا کہا تھا کہ کبھی کبھی ہمیں تضحیک کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ہدف پورا کرنے کے لیے سب برداشت کرنا پڑتا ہے۔

مرض اور عالمی تناظر

پاکستانی خواتین میں سروائیکل کینسر، چھاتی اور بیضہ دانی کے سرطان کے بعد تیسرا سب سے عام مرض ہے۔

صحت کے حکام کے مطابق ملک میں ہر سال 18 ہزار سے 20 ہزار خواتین اس مرض کے باعث جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں یہ چوتھا سب سے عام کینسر ہے۔

آگے کا لائحہ عمل

مہم کے دوران One jab will do the job کے نعرے کے تحت ملک بھر کے اسکولوں اور مراکز صحت میں ویکسینیشن کا اہتمام کیا گیا۔

حکومت کا ہدف ہے کہ 2027 تک مزید علاقوں میں یہ ویکسین فراہم کر کے 2030 تک سروائیکل کینسر کو ختم کیا جا سکے۔ پاکستان دنیا کا 149 واں ملک ہے جس نے HPV ویکسین کو اپنی قومی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا حصہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

One jab will do the job ایچ پی وی بیضہ دانی پاکستان چھاتی کا کینسر سروائیکل کینسر صحت کینسر مصطفٰی کمال

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایچ پی وی پاکستان سروائیکل کینسر کینسر مصطف ی کمال سروائیکل کینسر

پڑھیں:

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 072 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 496 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نئی دہلی دھماکا: عینی شاہد کے بیان نے بھارتی پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی
  • نئی دہلی دھماکا، عینی شاہد کے بیان نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا
  • خواجہ آصف کا پی آئی اے کے خلاف ’منفی مہم‘ پر ردعمل، تمام الزامات مسترد
  • نیویارک میں پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما حیران رہ گئے
  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
  •  جی ڈی پی پر منفی اثرات ناکام زرعی پالیسیوں کا ثبوت ہے‘ کسان بورڈ
  • سیکرٹری داخلہ خاتون، کمسن بچیوں کے اغوا کو مثالی کیس بنائیں: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے‘ سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلیے 797 ملین روپے مختص کردیے
  • ایچ پی وی ویکسین کی مہم کے نتائج نہ ملے، سندھ حکومت نے 797 ملین روپے مختص کر دیے
  • ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے، سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلئے 797 ملین روپے مختص کردیے