راولپنڈی:

دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اب تک ڈینگی کے 436 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، تاہم رواں سال خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ اس وقت 42 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈینگی کی روک تھام کے لیے سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 تک بڑھا دی گئی ہے جنہوں نے اب تک 50 لاکھ 94 ہزار 661 گھروں کی چیکنگ کی، جہاں گھروں میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

اس کے علاوہ 13 لاکھ 49 ہزار 812 مقامات کی اسپاٹ چیکنگ کی گئی جن میں سے 18 ہزار 894 مثبت نکلے۔ اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 58 ہزار 941 سائٹس سے ڈینگی لاروا تلف کیا جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4004 مقدمات درج کیے گئے، 1738 عمارتوں کو لاروا ملنے پر سربمہر کیا گیا جب کہ 3333 چالان کیے گئے۔ حکام کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں سے مجموعی طور پر 98 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈینگی مریضوں اور لاروا کی موجودگی زیادہ تر کوٹھا کلاں، کینٹ، خلیل سکھو، چک جلال دین، موہن پورہ، چری اور ڈھوک علی اکبر جیسے علاقوں میں سامنے آئی ہے، جہاں ٹیمیں انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سونا مزید3500روپے سستا ،چاندی کی قیمت برقرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)سونے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 3500 روپے کی کمی کے بعد آج بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گزشتہ تجارتی دن کے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے کے مقابلے میں 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے فی تولہ فروخت ہوا۔24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے پر آگئی، 22 قیراط سونا 678 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 29 ہزار 585 روپے فی 10 گرام میں دستیاب رہا۔ عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 970 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔دوسری جانب ملکی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 24 قیراط کی فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 22 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 305 روپے پر برقرار رہی، جب کہ عالمی منڈی میں چاندی کا ریٹ بھی 47.60 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان کا نظام بے قابو، شہری کو ایک ہی روز میں 50 ہزار کے چالان مل گئے
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 نئے کیسز رپورٹ
  • اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 10 کیسز رپورٹ، متاثرین کی تعداد 44 تک پہنچ گئی
  • سونا مزید3500روپے سستا ،چاندی کی قیمت برقرار
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
  • ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا
  • راولپنڈی میں گھر کی چوری کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا
  • راولپنڈی میں شہری کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا