سہراب گوٹھ میں ایس آئی یو سے مقابلہ، 2 بھتا خور مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے پولیس اور ملزمان کے درمیان سہراب گوٹھ میں فائرنگ کے تبادلے میں دو بھتا خور ہلاک ہوگئے۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر ڈبل روڈ غوثیہ ہوٹل کے قریب کوا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر طلب کرلی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم وہ بھی بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت 25 سالہ عبدالہادی ولد شاہ جی اور 30 سالہ سعید خان ولد گل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔