مظفرگڑھ: بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
مظفرگڑھ میں خانہ بدوش بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شاہ جمال میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
لاہور:مصری شاہ پولیس نے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گھر سے پارک سیر کے لیے جانے والے لڑکے کو زبردستی گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔