ملتان شیر شاہ سے اوچ شریف انٹرچینج تک موٹروے ٹریفک کیلئےبند
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
احمر خان: جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کے متاثر ہونے کے معاملے پرترجمان موٹروالے پولیس کابیان آگیا۔
ترجمان موٹروے کے مطابق ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے اوچ شریف انٹرچینج تک موٹروےموٹروے ایم فائیوہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے، موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے،شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جاسکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کر سکتے ہیں، سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹرچینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جاسکتا ہے، شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 کو جوائن کر سکتے ہیں۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےپولیس روڈیوزر کی راہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لندن آمد سے قبل وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔وزیر اعظم سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے، وہ لندن میں قیام کے دوران برطانوی حکام اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ ہفتے کے روز اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔اس سے پہلے وہ کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا رکے تھے اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی تھی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔ نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں ہیں تاہم ان کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ بھی لندن پہنچے ہیں۔ وزیراعظم برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا جائیں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔