لاہور، تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
لاہور:
فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہونے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور موقع پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور حادثے کے بعد ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ہے تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈسکہ: تیز رفتار کار تلے کچلے جانے سے راہگیر جاں بحق
ڈسکہ (نیوزڈیسک) ڈسکہ کے علاقہ اوٹھیاں کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
تیز رفتار کار بے قابو ہوکر راہگیر پر چڑھ دوڑی، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زبیرکے نام سے ہوئی ہے جو حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے لئے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد کار ڈرائیور کے خلاف تفتیش شروع کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی۔