شہرِ قائد میں سڑکوں کی خراب حالت موٹر سائیکلوں سواروں کے لیے عذاب بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بیشتر شاہراہوں پر چھوٹے پتھروں اور دیگر مسائل کے سبب موٹر سائیکل اور رکشوں کے ٹائرز پنکچرز ہونا روز کے معمول بن گیا ہے۔

شہر قائد کے ایک باسی نے باقاعدہ مستقل پنکچر کی دکان کھولنے کے بجائے موبائل پنکچر شاپ کھول لی۔ ہے رکشہ ٹائر شاپ کو جہاں مرضی یے لے جائو اور ہنگامی طور پر پنکچر لگانے کی سروس فراہم کرو۔

پنکچر کا کام کرنے والے محمد سلیم نے بتایا کہ شہر میں انفراسٹرکچر کی صورتحال پہلے ہی خراب تھی رہی سہی کسر بارشوں نے پوری کردی ۔بارشوں کے بعد شہر کی بیشتر سڑکیں مذید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا بیشتر سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑگئے ہیں۔ بیشتر مقامات پر سیوریج کے مسائل کے سبب کئی سڑکیں تباہ حال ہیں۔

محمد سلیم نے بتایا کہ وہ لیاقت آباد ڈاکخانے کے رہائشی ہیں۔تین بچے اور اہلیہ کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔ بڑے بچے کی عمر 16 سال ہے۔ وہ سندھی ہوٹل پر کرائے کی دکان میں پنکچر کا کام کررہا تھا۔ دکان کا کرایہ مع بجلی کا بل 25 ہزار سے زائد روپے پڑرہا تھا ۔آمدنی کم اور اخراجات زیادہ تھے۔ اس لیے کاروبار خسارہ میں جانے لگا۔ نقصان کے سبب دکان بند کردی۔ دکان بند ہونے کی وجہ سے گھر میں فاقوں کی نوبت آگئی۔ کرائے کا مکان، بچوں کے تعلیمی اخراجات، کھانے پینے اور دیگر اخراجات کی وجہ سے بہت پریشان ہوگیا تھا۔ بے روزگاری سب سے بڑی پریشانی ہے۔ جب بچے بھوکے ہوں تو اب کیا کریں گے ؟ ۔ایک ماہ تک پنکچر کی دکان پر یومیہ ایک ہزار یومیہ اجرت پر 14 گھنٹے کام کیا لیکن اخراجات زیادہ تھے۔ مالی پریشانی کے سبب قرضہ کے بوجھ میں بھی دب گیا تھا۔

محمد سلیم نے بتایا کہ میری نے اہلیہ پڑھی لکھی ہے ۔اس نے ایک دن مجھے رائے دی کہ اس نے طارق روڈ پر رکشہ میں برگر کی دکان دیکھی ہے کیوں نہ آپ رکشہ میں پنکچر شاپ کھول لیں۔ بس یہ لحمہ قبولیت کا تھا اور خدا میری اہلیہ کی زبان سے کام کرنے کا اشارہ دیا۔ یہ زندگی کا ایک قیمتی وقت تھا۔

محمد سلیم نے بتایا کہ  موٹر سائیکل کے بعد رکشوں میں پنکچرز زیادہ ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑی میں ایمرجنسی ٹیوب ساتھ رکھیں جبکہ بڑی گاڑیوں والے جیک ، اوزار اور چھوٹے ویکیوم پمپ بھی ساتھ رکھیں تاکہ ہنگامی صورت میں یہ اشیاکام آسکیں ۔

دوسری جانب رائیڈر کا کام کرنے والے نوجوان بلال شفیق نے بتایا کہ سڑکوں کی خراب صورتحال کی وجہ سے اب آئے روز موٹر سائیکل کے ٹائر پنکچر ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے مالی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سڑکوں پر استرکاری کی جائے۔

لیاقت آباد پل پر موبائل پنکچر شاپ پر اپنی موٹر سائیکل پر پنکچر لگوانے کے لیے آنے والی نجی تعلیمی ادارے کی طالبہ نجمہ شفیق نے کہا کہ موٹر سائیکل طالبات کے لیے ایک نعمت ہے۔ لیکن اگر سڑک کے درمیان میں ٹائر پنکچر ہوجائے تو ہمیں بہت مشکل ہوتی ہے۔یہ تو موبائل پنکچر شاپ قریب تھی تومجھے آسانی ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ شام کے اوقات میں جب ٹریفک جام ہوتا ہے تو خواتین بائیکرز کو ٹائر پنکچر کے دوران مشکل ہوتی ہے۔اس لیے خواتین بائیکرز کو پنکچر لگانا آنی چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد سلیم نے بتایا کہ موٹر سائیکل پنکچر شاپ کی وجہ سے انہوں نے کی دکان کے لیے کے سبب

پڑھیں:

کراچی میں ای چالان سسٹم پر نبیل ظفر کا تبصرہ: “چالان نہیں، عوام کو انعام ملنا چاہیے”

معروف اداکار نبیل ظفر نے کراچی میں ای چالان سسٹم پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، کیونکہ عوام کا یہی مطالبہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، گڑھوں سے بھری شاہراہوں، بدترین ٹریفک اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باوجود اگر کوئی شخص اپنی گاڑی صحیح سلامت منزل تک پہنچا لیتا ہے تو یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان کے مطابق ایسی صورتحال میں ڈرائیورز کو سزا نہیں بلکہ شاباش ملنی چاہیے۔ اداکار نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ روزانہ آزمائش سے گزرتے ہیں مگر پھر بھی صبر اور حوصلے کے ساتھ گاڑی چلاتے ہیں، جو کہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کی متعدد شاہراہوں پر ای چالان سسٹم نافذ کیا ہے جس کے بعد ہزاروں شہریوں کو چالان موصول ہو رہے ہیں۔ عوامی شکایات کے مطابق پہلے سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے، پھر جرمانے کیے جائیں اس نظام کی اسی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور،شیخ زید اسپتال میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلیے نصب زنگ آلودو خستہ حال کولر
  • چارسدہ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما جاں بحق  
  • کراچی کی سڑکوں پر ڈمپروں کے پے درپے وار، ٹریفک پولیس کے اقدامات
  • کراچی میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی میں ایک اور ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، نوجوان جاں بحق
  •  پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہل کراچی کیلیے عذاب بنے ہوئے ہیں‘حافظ نعیم الرحمن
  • کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی 
  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہل کراچی کیلئے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم
  • کراچی میں ای چالان سسٹم پر نبیل ظفر کا تبصرہ: “چالان نہیں، عوام کو انعام ملنا چاہیے”