کراچی میں غیر قانونی ایکسچینج کیخلاف بڑی کارروائی، 70 لاکھ کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے غیر ملکی کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔
برآمد شدہ کرنسی میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائینیز یوآن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 1,74,610 افغانی، یورو، عراقی دینار، ترکش لیرا اور 40 لاکھ ایرانی ریال بھی برآمد کیے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے 15 لاکھ پاکستانی روپے اور 5 عدد موبائل فونز بھی تحویل میں لیے گئے ہیں، ج بکہ کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی ملا ہے۔ ملزم بغیر کسی لائسنس کے کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، آج فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 362 کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی سے 3980 ڈالر فی اونس ہوگئی۔