امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

امریکی صدر کی طرف سے یہ بیان پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کا کہنا تھا کہ ان کا پاس غزہ سے متعلق ایک ڈیل ہے جس کے تحت یرغمالیوں کی واپسی ممکن ہوگی اور جنگ کا خاتمہ بھی کرے گی تاہم امریکی صدر نے اس ڈیل کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے تمام اہم رہنماؤں کے ساتھ غزہ کے حوالے سے مثبت بات چیت کی ہے۔

ایک سینئر وائٹ ہاؤس عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کی پیر کو نیتن یاہو سے ملاقات متوقع ہے جس میں دونوں رہنما ایک معاہدے کے فریم ورک پر بات کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک میں اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی تھی، جو تقریباً 50 منٹ جاری رہی تھی جس میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز واضح کیا تھا کہ اب بہت ہو چکا ہے، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے، انہوں نے بتایا کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دیں گے اور اس معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی بات ہوئی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیتن یاہو سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر

پڑھیں:

شہباز شریف، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اہم ملاقات ہو گی، ملاقات رات 1.30 بجے اووول آفس میں ہوگی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہو گی، ملاقات رات 1.30 بجے اووول آفس میں ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے واشنگٹن کیلئے روانہ ہوئے تھے، وزیراعظم شہباز شریف صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد واپس نیویارک آئیں گے اور اگلے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک ہوں گے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں موبائل فونزکنٹرول کرکے یرغمالیوں کو میرا پیغام سنوایا گیا، نیتن یاہو کا دعوی
  • ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعوی
  • غزہ میں ٹیلی فون سروس ہیک کرلی، حماس کے فونز پر نیتن یاہو کی تقریر نشر ہو رہی ہے، اسرائیل کا دعویٰ
  • خالی کرسیوں سے خطاب
  • وزیراعظم امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے
  • شہباز شریف، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع