جامعہ کراچی نے قانونی جدوجہد کے بعد قیمتی اراضی کا قبضہ حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
کراچی:
جامعہ کراچی نے کنیز فاطمہ گیٹ کے ساتھ والی اپنی قیمتی زمین قانونی جدوجہد کے بعد دوبارہ اپنے قبضے میں لے لی ہے جہاں زمین پر عدالتی فیصلے کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کی تعمیر کا عمل جاری تھا تاہم جامعہ کراچی کے بروقت اقدامات سے یہ منصوبہ روک دیا گیا۔
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
انجمن کے صدر ڈاکٹر محسن علی نے کہا کہ شیخ الجامعہ نے نہایت دانش مندی اور بروقت اقدام کرتے ہوئے ایک معتبر قانونی فرم کی خدمات حاصل کیں، جس کے نتیجے میں عدالت کا فیصلہ منسوخ ہوا اور جامعہ کراچی کی زمین کو محفوظ بنا لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف جامعہ کراچی کے وقار میں اضافہ ہے بلکہ ادارے کے مستقبل کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
صدر انجمن نے کہا کہ اس اقدام سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر جامعہ کی زمین یا اثاثے کسی خطرے سے دوچار ہوں تو بروقت اور مربوط کوششیں انہیں محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی
پڑھیں:
صوابی: فائرنگ سے میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی
—فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی کے علاقے مانیری بالا میں پیش آیا ہے، جس میں گولی لگنے سے بیٹی زخمی ہوئی ہے۔
صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر واقع کالا پُل کے قریب رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فوری طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔