data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی صبح شام جمہوریت کا راگ الاپتی ہے لیکن اس کا اصل چہرہ دھاندلی اور بددیانتی ہے، یہ جماعت اب صرف ”ڈاکوؤں کی انجمن“ اور چند وڈیروں تک محدود ہے۔ الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ اس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

ادارہ نورحق میں اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ضلع کیماڑی بلدیہ ٹاؤن یوسی 8 میں الیکشن ایکٹ 2017 رول 61 کی خلاف ورزی کی گئی، جہاں 1201 ووٹ پر 13 بکس ہونی چاہئیں مگر 10 بکس غائب کردی گئیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ   سندھ کے 14 اور کراچی کے 3 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات ہیں اور الیکشن کمیشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ایک چیئرمین، تین وائس چیئرمین اور ایک وارڈ کی نشست پر شفاف الیکشن کرانے میں ناکامی عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہے،  اہل اورنگی کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی کو کامیاب کرایا اور پیپلز پارٹی کو مسترد کیا۔

منعم ظفر خان کاکہنا تھا کہ   قابض میئر مرتضیٰ وہاب اختیارات کا رونا روتے ہیں حالانکہ تمام وزارتیں پیپلز پارٹی کے پاس ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نام پر پارکوں میں کمرشل سرگرمیوں پر عدالتی فیصلے کے بعد وہ تڑپ رہے ہیں، یہ کام وسیم اختر اور مرتضیٰ وہاب کے ادوار میں شروع ہوا، مرتضیٰ وہاب ”پیچ ورک میئر“ ہیں جو ہر بارش میں بہہ جاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے  مزیدکہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں، ایم یو سی ٹی (MUCT) کو بجٹ میں دھوکے سے بڑھا کر 700 روپے کیا گیا جبکہ شہریوں کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کراچی کا شیئر 49 فیصد سے گھٹ کر 5.

8 فیصد رہ گیا ہے۔

منعم ظفر خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کراچی کو اے ڈی پی، پی ایس ڈی پی، آئی ڈی سی اور جی ایس ٹی کی سالانہ رقم دی جائے تو یہ 879 ارب روپے بنتے ہیں۔ اس کے باوجود منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، ریڈ لائن منصوبہ مکمل نہیں ہوا، کریم آباد انڈر پاس، جہانگیر روڈ اور نئی کراچی کی 7000 روڈ زبوں حالی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کر رہے ہیں، نعمت اللہ خان کے دور کی ترقیاتی مثالیں آج بھی یاد ہیں۔ کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

غزہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکا کی سرپرستی میں اسرائیل روزانہ درجنوں بچوں، خواتین اور نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے، اب تک ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔ دنیا کے با ضمیر انسان نسل کشی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ فریڈم صمود فلوٹیلا میں 44 ممالک کے افراد غزہ کی طرف رواں دواں ہیں لیکن امریکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قراردادیں ویٹو کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی ادارے ناکام ہوچکے ہیں جبکہ مسلم دنیا کے حکمران بے حسی کی چادر اوڑھے بیٹھے ہیں۔

منعم ظفر خان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی یکم تا 7 اکتوبر ”ہفتہ یکجہتی غزہ“ منائے گی، 5 اکتوبر کو شاہراہ فیصل نرسری پر عظیم الشان یکجہتی غزہ مارچ ہوگا، جس میں بچے، خواتین، بزرگ، تاجر، مزدور اور علمائے کرام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پیپلز پارٹی نے کہا کہ

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن