سندھ کے بلدیاتی ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
کراچی:
کراچی کے 3 اور مجموعی طور پر سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا، الیکشن کمیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 21 نشستوں پر میدان مارلیا جبکہ آزاد امیداروں نے 3، ٹی ایل پی 2 جبکہ جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کو 1،1 نشست پر کامیابی ملی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے 14 اضلاع میں 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین، 13 جنرل ممبر، وارڈ اور 2 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخاب کے لیے بدھ کو پولنگ ہوئی جو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی۔
جن حلقوں میں انتخاب ہوا ان میں کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستیں بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں 5 میں سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی چاروں نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی جبکہ کونسلر کی ایک نشست جماعت اسلامی کے حصے میں آئی۔
اورنگی ٹائون کی یو سی 1 کے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار شہنیلا عامر 3801 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں، ٹی ایل پی کے امیدوار محمد علی 1787 ووٹ لے کر دوسرے اور جماعت اسلامی کے محمد خورشید عالم 1288 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یوسی 8 کے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی امیدوار شہروز احمد 1790 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار جلیل احمد مغیری 166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر یو سی 10 کے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی امیدوار اسٹیفن مسیح 891 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابلے پر اے این پی کے امیدوار نے 324 ووٹ حاصل کیے۔
ضلع کیماڑی ٹی ایم سی بلدیہ کی یو سی 8 کے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی امیدوار محمد فیصل 3132 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، آزاد امیدوار حسنین علی چوہان 1084 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ جماعت اسلامی امیدوار یاسر حیات 796 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر رہے.
جبکہ ٹی ایم سی اورنگی کی یو سی نمبر 1 کے چیئرمین اور یو سی 7 کے وارڈ 4 کی جنرل ممبر کی نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار محمد بلال نصیر 791 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی امیدوار شیخ اظہر 749 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
مجموعی طور پر کراچی، مٹیاری، سکھر، بدین، ٹھٹھہ، خیرپور، دادو، میرپورخاص اور جامشورو میں پیپلز پارٹی نے 21 بلدیاتی نشستوں پر فتح حاصل کی۔
آزاد امیداروں نے 3، ٹی ایل پی 2 جبکہ جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کو 1،1 نشست پر کامیابی ملی۔ پولنگ کے دوران کراچی میں اورنگی یو سی 1 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر بدمزدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں مذہبی جماعت کے کارکنان نے خلاف ورزی کے الزامات لگائے، کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اعلی افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔
ٹی ایم سی سہراب گوٹھ یو سی 8 اور منگھوپیر ٹائون یو سی 10 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر دو جماعتوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا مگر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر کارکنان کو منتشر کردیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران افسر سے پی ٹی آئی کی شکایت پر رپورٹ طلب کرلی۔
ایک رہنما نے ایک پولنگ اسٹیشن میں تاخیر سے پولنگ شروع ہونے جبکہ مذہبی جماعت کے مقامی رہنمائوں نے دھاندلی کا الزام لگایا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں مجموعی طور پر 67 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونے تھے جن میں سے 33 پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے، 2 نشستوں پر کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے جبکہ 3 نشستوں کے لیے جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دیے گئے تھے۔ ایک امیدوار ریٹائرڈ ہوگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی امیدوار ووٹ لے کر کامیاب وائس چیئرمین کی ووٹ لے کر دوسرے جماعت اسلامی نشستوں پر ٹی ایم سی کے مطابق یو سی 1
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔