حارث رؤف ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس کا ایک اور بڑااعزاز اپنے نام کرلیا۔
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹی ٹونٹی کرکٹ کے ٹورنامنٹس میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف تین وکٹیں لے کر حاصل کیا۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں حارث رؤف نے چار اوورز میں تین وکٹیں لے کر حاصل کیا۔واضح رہے کہ یہ ٹی 20 وکٹیں نہیں بلکہ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹس کی وکٹیں ہیں۔حارث رؤف نے 50 وکٹوں کا سنگ میل 32 میچوں میں عبور کیا ہے۔ شاہد آفریدی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 43 میچز میں 47 وکٹیں حاصل کیں۔ عمر گل 29 میچز میں 42 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور شاہین آفریدی 29 میچوں میں 40 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251109-01-2
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری جنوبی افریقی ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے 144 رنز کا آسان ہدف 26 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے77 اور بابر اعظم نے 27 رنز بنائے۔ محمد رضوان 32 اور سلمان آغا پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔