بھارت کی جانب سے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کا جواب دینے کے لیے قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری کے روبرو پیش ہو گئے۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈر لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور بھارت نے پاکستان کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔بھارت کی جانب سے کی جانے والی شکایت پر آج حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے تحریری طور پر بھی اپنے جوابات میچ ریفری کو جمع کرائے، کرکٹرز نے اپنا کیس مضبوط انداز میں میچ ریفری کے سامنے رکھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے الزامات کا اعتراف نہیں کیا اور کہا کہ ان کی سیلیبریشن نا تو سیاسی نوعیت کی تھی اور نا ہی انہوں نے سیلیبریشن میں بھارت کو ٹارگٹ کیا تھا، پختون روایات میں ایسے ہی سیلیبریشن کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کی جانب سے حارث رؤف سے 6 صفر کا اشارہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا، حارث رؤف نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے اعتراضات کا پوچھا تھا۔ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے دوران سماعت کہا مجھے بتایا جائے کہ آپ لوگوں کے خیال میں اس کا کیا مطلب ہے، الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے، حارث رؤف کے سوال پر ریفری رچی رچرڈسن خاموش ہوگئے۔ذرائع کا بتانا ہے میچ ریفری نےحارث رؤف سے کہا آپ کا اشارہ شاید کسی اور چیز کی طرف تھا، جس پر حارث رؤف نے کہا آپ بتائیں میں کس چیز کی طرف اشارہ کر رہا تھا؟ میچ ریفری نے حارث رؤف سے پوچھا آپ نے اشارہ بار بار کیوں کیا؟ جس پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ یہ صرف شائقین کے لیے تھا ،اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان کی شکایت پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کی اور تفصیلی فیصلے میں ان پر جرمانہ لگنے کا بھی امکان ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری کا اشارہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا ضلع گاندر بل میں آزادی پسند کشمیریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاﺅن

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ فورسز اہلکاروں نے کم از کم 59 مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ آخری اطلاعات تک قابض بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع گاندربل میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور آزادی پسند کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ فورسز اہلکاروں نے کم از کم 59 مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ آخری اطلاعات تک قابض بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر کون ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • سیلینا جیٹلی کا فوجی بھائی یو اے ای میں گرفتار، بھارتی اداکارہ کا اہم بیان بھی سامنے آگیا
  • استنبول مذاکرات؛ پاکستان نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کیساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا
  • افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
  • 27ویں آئینی ترمیم: مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا سم کارڈ فروشوں کیخلاف آپریشن
  • صاحبزادہ احمد خان کو ایف پی ایس سی کا ممبر مقرر کرنے کی منظوری
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا ضلع گاندر بل میں آزادی پسند کشمیریوں کیخلاف بڑا کریک ڈاﺅن
  • محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی ؟
  • پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں