وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف دو ٹوک مؤقف اپنانے کے بجائے ابہام پیدا کر رہی ہے، جلسے جلوس ان کا حق ہے، مگر کالعدم تنظیموں پر نرمی کی کوئی گنجائش نہیں۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومت بات چیت کی بات کرتی ہے، مگر ان عناصر سے کیسے بات کی جائے جو فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں؟ دہشتگردوں سے نرمی کا مطلب ان کے لیے محفوظ پناہ گاہیں دینا ہے، اور یہ قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف 600 ارب روپے ملے، مگر نہ سی ٹی ڈی کو سہولیات دی گئیں، نہ سیف سٹی یا فرانزک منصوبے بنے، آخر یہ فنڈز کہاں گئے؟
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خوارج (کالعدم گروہ) افغانستان سے سرحد پار کر رہے ہیں، 17 دہشتگرد کرک میں مارے گئے، اور شواہد عالمی برادری سے شیئر کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد صوبوں کی ذمہ داری ہے، صرف فوج لڑ رہی ہے، جبکہ سیاستدان خاموش ہیں۔
انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام لگایا کہ ان کا بیانیہ بھارت و اسرائیل سے ملتا جلتا ہے، وہ شہداء کے لیے ایک ٹوئٹ بھی نہیں کرتے اور خوارج کے خلاف کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔
اختتام پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی سفارتی کامیابیوں کا فائدہ عوام تک تبھی پہنچے گا جب صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں وفاق کا ساتھ دیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہونگے، گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی 

 پشاور (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنیکاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرائے پر لایا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ لوگوں نے قربانی دی ہے، وزیر اعلی کو خود پتہ نہیں کیا چل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی، صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا؛ طلال چوہدری
  • گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے ہی جواب دیں گے: طلال چودھری
  • سرمایہ کاری کیلئے محفوظ پاکستان چاہتے ہیں، طلال چوہدری
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ صوابی
  • گندم کی ترسیل پر مبینہ پابندی، خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہونگے، گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی 
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا واضح پالیسی دیں،اداروں کےساتھ ہیں یادہشتگردوں کے،فیصل کریم کنڈی
  • جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے: گورنر خیبرپختونخوا
  • اسرائیل صرف جارحیت نہیں انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہورہا ہے: محمود عباس