گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ صوابی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوابی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گدون امازئی کے گائوں دالوڑی بالا میں کلائو ڈ برسٹ کے نتیجے میں 42 جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی۔ ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر ، پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی اور دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ تھے ،اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کے لیے ہمیں اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی اور یکجہتی کا تقاضا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہوں انہوں نے قدرتی آفات میں امدادی کارروائیوں کے دوران ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے فوری اور مثر انداز میں ریلیف فراہم کر کے قابلِ تعریف خدمت انجام دی ہے۔(جاری ہے)
دورے کے دوران گورنر نے متاثرین کے مسائل سنے اور حکام کو ہدایت کی کہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائی- انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی ازسرنو تعمیر و مرمت ، بجلی و نیٹ سروس کی بحالی اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی ہماری وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی ،اس مشکل گھڑی میں غم زدہ لواحقین اور اکیلے نہیں چھوڑیں گے ہماری تمام ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ، اور اس کے لئے نہ صرف وفاقی حکومت بلکہ سندھ اور بلوچستان حکومت بھی بھرپور تعاون کرے گی ،اس قدرتی آفات میں لواحقین کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے یہاں آیا ہوں ، ہلال احمر کی جانب سے متاثرین کے لیے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لیے تین عدد فلٹریشن اور ساٹھ عدد فوڈ پیکچز دئیے گئے اور اس کمی نہیں آنے دیں گے، ہم یہ نہ کہہ سکتے ہیں کہ متاثرین کو 100 فیصد امداد اور وسائل کو وسائل کو یقینی بنایا جا سکے لیکن ہم پوری کوشش کررہے ہیں جو بھی مل جائیں وہ اپنے متاثرہ بھائیوں میں منصفانہ طور پر تقسیم کر سکیں انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت موسمیاتی تبدیلی کیلئیعملی اقدامات کررہی ہیں ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا اور جنگلات کی تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں گے،
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کے بیانات تفرقہ پیدا کرنے والے اور تنگ نظری پر مشتمل ہیں، پیپلز پارٹی
پی پی رہنما شازیہ مری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں۔ جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے۔ لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں۔ جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں لگا رہے ہیں، ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور اسے ریلیف ورک کہتے ہیں، اصل میں وہی سیاست کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کو دکھاوے کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بے گھر سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگنا کب سے جرم بن گیا؟ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد مانگی۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی تعریف کی لیکن وفاقی حکومت سے کہا کہ قدرتی آفت میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے بجلی بلز میں ریلیف اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ بھی کیا۔
شازیہ مری نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں مطالبات تسلیم کیے۔ وزیراعظم کو فوری طور پر بی آئی ایس پی کے ذریعے کیش امداد کا اعلان کرنا چاہیے، جیسا کہ انہوں نے 2022ء میں کیا تھا۔ سیلاب متاثرین کو 2022ء میں اور اس سال وزیراعظم کے رمضان پیکیج کے لیے بی آئی ایس پی کے ذریعے فوری ریلیف ملا۔
انہوں نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت فوری ریلیف کے لیے کامیاب سماجی تحفظ کے اس نظام کو کیوں استعمال نہیں کر رہی؟