2025-09-27@15:23:51 GMT
تلاش کی گنتی: 634

«انسانی اسمگلرز کے»:

    فائل فوٹو  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سال 2025 کے لیے انسانی اسمگلرز کی نئی ریڈ بک جاری کر دی ہے، جس میں انتہائی مطلوب 143 انسانی اسمگلرز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں سب سے زیادہ تعداد گوجرانوالہ زون کو مطلوب انسانی اسمگلرز کی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی یہ 13ویں ریڈ بک ہے جس میں 6 خواتین انسانی اسمگلرز کے نام بھی شامل ہیں، اس سے پہلے ایف آئی اے نے سال 2023 میں 156 انسانی اسمگلرز پر مشتمل ریڈ بک جاری کی تھی۔سال 2025 کی ریڈ بک میں گوجرانوالہ زون 70 انسانی اسمگلرز کے ساتھ سر...
    کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مغوی لڑکیاں اغوا کار کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ایئرپورٹ کے قریب تعینات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے اہلکاروں نے دونوں کو فوری حفاظتی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ متاثرہ لڑکیوں میں 19 سالہ طیبہ فیصل آباد جبکہ 17 سالہ حمیرا اوکاڑہ کی رہائشی ہیں۔ دونوں نے پولیس کو بتایا کہ عائشہ نامی خاتون نے انہیں اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی بلایا اور وہاں رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کر دیا۔ لڑکیوں کے مطابق رفیع الدین گزشتہ کئی ماہ سے انہیں زبردستی بدکاری پر مجبور کرتا رہا اور پیسے لے کر ان کا جنسی استحصال...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار جعفر گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔  لاش کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔  ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ منصور احمد کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی۔ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، ابتدائی تفتیش میں واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم پولیس مقتول کے اہلخانہ اور جائے وقوعہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں گردشی قرض تمام وسائل کو نگل رہا تھا، اس کے مسائل سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان میں شعبہ توانائی کے گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے نئے طے شدہ مالیاتی منصوبے (سرکلر ڈیٹ فنانسنگ کی سہولت) کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے گردشی قرضے سے نمٹنے کے منصوبے کو بہت بڑی کامیابی اور اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ڈسٹری بیوشن لائنوں کو بہتر بنانا اور لائن لاسز پر قابو پانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی معاشی بہتری کو سراہا ہے اور سیلاب کے باعث تعاون...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حلقہ پی پی 269 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے سنگل بینچ کا دوبارہ گنتی کا 15 مئی کا حکم معطل کر دیا۔ سنگل بینچ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حلقہ پی پی 269 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علمدار عباس نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    فائل فوٹو۔ کراچی وسطی کے علاقے گلبرگ میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئیں۔ پولیس حکام کے مطابق شہری نے ایک خاتون کو 3 روز قبل ہی ملازمت پر رکھا تھا۔پولیس حکام کے مطابق دونوں خواتین کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے جبکہ دونوں خواتین کی تصاویر دیگر تھانوں کو بھی فراہم کردی گئی ہیں۔
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (منگل کو )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم دورہ نیویارک کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے علاوہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے) اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آسٹریا کے چانسلر کرسٹین سٹاکر، کویت کے ولی...
    اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران  مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ان کاروائیوں میں 12کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 115کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، کامرہ روڈ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4کلو گرام چرس برآمد ہوئی،  کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس ضبط کی گئی۔  ترجمان کے مطابق جھنگ روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی جب کہ  گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ دیگر کارروائیوں میں جناح ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (HHRD) کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری اور پروگرام ڈائریکٹر امجد نے ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن کے بو تراب اسکول اور منصورہ لائبریری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے اور گلبرگ ٹاؤن میں جاری ریفارمز کا مقصد ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گلبرگ ٹاؤن کے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ یہ ادارے نوجوان نسل کو بہتر مستقبل فراہم کرسکیں۔ HHRD کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری نے کہا کہ ادارہ دنیا کے 56 سے زائد ممالک میں مختلف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکنے اور سپلائی چین میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں سے مدد طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق مرکز نے پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 کے نفاذ کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترامیم کے ذریعے ریگولیٹری فریم ورک میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جن کا مقصد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنا اور مارکیٹ کی شفافیت کو بڑھانا ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت ریفائنریز سے پیٹرول پمپس تک سپلائی چین کو ڈیجیٹلائز کرنے کی کوشش کر رہی...
    کراچی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور میچ میں تھرڈ امپائر کی جانب سے فخر زمان کو آؤٹ دینے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔  شعیب اختر نے ٹی وی شو میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ „فخر آؤٹ نہیں تھا۔ ڈاؤٹ کا فائدہ اُسے ملنا چاہیے تھا۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ یہاں مجھے زاویہ (اینگل) نظر نہیں آ رہا، کیوں نہیں نظر آرہا؟ 26 کیمروں کے باوجود اینگل نہیں ملا۔ اُس نے دو اینگل دیکھے اور فیصلہ کر دیا، جس میں ایک میں سامنے سے لگ رہا تھا۔ شاید میچ بن جاتا اگر فخر کھیلتا رہتا۔“  ان کا مزید کہنا تھا کہ تھرڈ امپائروں کا...
    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب —فائل فوٹو سپریم کورٹ کے عارضی جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان زیرِ التواء مقدمات کے بوجھ جیسے سنگین مسئلے کا شکار ہے، مقدمات کو عدالت میں آنے سے قبل ہی ابتدائی مرحلے میں ثالث کے پاس بھیجا جا سکتا ہے۔اسلام آباد میں 6 روزہ سول کمرشل ثالثی ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ثالثی کے 3 اجزاء ہیں، بین الاقوامی سطح کی ثالثی کا نفاذ ہونا چاہیے، ثالثی کے ذریعے مقدمات کے حل کی قراردار پنجاب اور بلوچستان نے منظور کی، امید ہے باقی صوبے بھی جلد ایسا کریں گے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ 2022ء سے اب تک ترکیہ نے 2 ملین سے...
    وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اتوار سے امریکا کا اہم دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ منگل کو 6اسلامی ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کی کئی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی طے پا گئی ہیں۔وزیراعظم منگل 23 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسلامی ممالک کے وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کا رہنماں کو مشترکہ ملاقات کی دعوت دے رکھی ہے۔وزیراعظم...
    راولپنڈی: اے این ایف کی جانب سے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد  کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6 ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا اور 14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 400 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جب کہ گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپو(نمائندہ جسارت ) خیرپور پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کا دنگل سج گیا الیکشن میں گہما گہمی خیرپور میڈیکل کالج میں دو سال کے لئے انتخابات کا دنگل سچل پینل اور شہباز پینل کے درمیان سج گیا الیکشن میں 322 میمبرز اپنے ووٹ حق رائے استعمال کیا سچل پینل کی جانب سے عبد القیوم سولنگی صدر کے اْمیدوار ہیں جبکے جنرل سیکرٹری علی حسن کٹوھر ہیں شہبار پینل کی جانب سے صدر کے اْمیدوار عبد الحکیم جاگیرانی جبکے جنرل سیکرٹری ریاض احمد میمن امیدوار تھے دونوں امیدواروں کی جانب سے مختلف کیمپس قائم کردی گئی ہے جہاں ووٹرز کی کافی تعدادِ موجود ہے ووٹرز کو خوش کرنے کے لئے بریانی ، کولڈرنک ، فروٹ بھی کیمپوں میں رکھا گیا...
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے 4 ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کاحکم دے دیا۔ ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو انکوائری افسر مقرر کردیے گئے۔ جن ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ان میں ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور، ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمد اور ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال شامل ہیں۔ چاروں ڈی ایس پیز پر زمینوں پر قبضے، اسمگلنگ میں سہولت کاری، پارکنگ مافیا، ٹھیلے اور چائے کےہوٹلوں سے بھتہ وصولی سمیت دیگر الزامات ہیں۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک پر زمینوں پرقبضے اور اسمگلنگ میں سہولت کاری کاالزام ہے جبکہ ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور...
    جوش انگلس انجری کے باعث تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جوش انگلس نے منگل کو پرتھ میں رننگ سیشن کے بعد پیر میں سوزش کی شکایت کی تھی۔ اسکین کے بعد انجری کی نوعیت دیکھتے ہوئے انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کردیا گیا۔ جوش انگلس کی جگہ ایلکس کیری کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم، تین اور چار اکتوبر کو کھیلی جائے گی۔
    نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ فینٹانل بنانے والے کیمیائی اجزاء کی اسمگلنگ میں ملوث متعدد بھارتی کاروباری شخصیات اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اجزاء فینٹانل کی تیاری میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ فینٹانل امریکا میں اوورڈوز کے باعث سب سے زیادہ اموات کی بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے۔ سفارتخانے کے بیان میں ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، تاہم ترجمان نے تصدیق کی کہ وہ سب بھارتی شہری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکام منشیات کی اسمگلنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے امریکی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ممنوع دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق بھارت میں امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھارتی کاروباری ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے ہیں۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ افراد ممنوع دوا بنانے والے کیمیکل کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔ سفارت خانے نے ویزا منسوخ یا مسترد ہونے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔ واضح رہے کہ فینٹانائل ایک انتہائی طاقتور مصنوعی دوا ہے جو افیون کے زمرے میں آتی ہے۔
    فینٹانل بنانے والے اجزا کی اسمگلنگ: امریکا نے بھارتی کاروباری افراد کے ویزے منسوخ کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ فینٹانل بنانے والے کیمیائی اجزا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے امریکی سفارت خانے نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ فینٹانل کی غیر قانونی ترسیل کو روکنا امریکا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ امریکی حکومت نے ان کمپنیوں کے اعلی عہدیداران اور اہل خانہ کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں جو اس مہلک افیونی نشے کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ فینٹانل ایک طاقتور افیونی دوا ہے جو خاص طور...
    کراچی:جعلی فٹبال فیڈریشن اوروزارت خارجہ کے جعلی این او سی بنا کر فٹبال ٹیم کو جاپان بھیجنے والے ملزم وقاص بارے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جاپان سے ڈیپورٹ ہونے والے 22 افراد جب ایئرپورٹ پہ اترے توان سے پوچھ گچھ کی گئی جنہوں نے ملزم وقاص سے متعلق بتایا کہ اس نے انھیں جاپان کے ویزے لگوانے کے 45 لاکھ فی کس لیے تھے۔ اس حوالہ سے ڈائریکٹر زون محمد بن اشرف نے ایکسپریس نیوزسے خصوصی گفتگو میں بتایاکہ ملزم وقاص نے ایک جعلی فٹبال فیڈریشن بنائی پھرجعل سازی سے وزارت خارجہ کا این او سی بنایا اور 22 افراد جن کا دور دورتک فٹبال کھیلنے سے تعلق نہ تھا ان کو ٹریننگ دلائی ، وردیاں کٹس پہنائیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفیظ الرحمان  کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال کر دیا  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے  سنگل  بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حفیظ الرحمان کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال کردیا۔ مزید :
    جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)جعلی فٹبال فیڈریشن اوروزارت خارجہ کے جعلی این او سی بنا کر فٹبال ٹیم کو جاپان بھیجنے والے ملزم وقاص بارے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جاپان سے ڈیپورٹ ہونے والے 22 افراد جب ایئرپورٹ پہ اترے توان سے پوچھ گچھ کی گئی جنہوں نے ملزم وقاص سے متعلق بتایا کہ اس نے انھیں جاپان کے ویزے لگوانے کے 45 لاکھ فی کس لیے تھے۔ اس حوالہ سے ڈائریکٹر زون محمد بن اشرف نے میڈیا کو بتایاکہ ملزم وقاص نے ایک جعلی فٹبال فیڈریشن بنائی پھرجعل سازی سے وزارت خارجہ کا این او سی بنایا اور 22 افراد...
    چیئرمین پی ٹی اے کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ 2 ججز کل کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی...
    کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل المعروف استاد مرید افغانستان میں فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ کمانڈر رحمان گل المعروف استاد مرید ہلاک ہوگئے۔ Breaking news: Captain Rahman Gul, also known as Ustad Mureed, the second-in-command of the Baloch Liberation Army’s (BLA) Majeed Brigade and mastermind behind the Jaffar Express incident, was killed in a shooting in Afghanistan’s Helmand province. He was involved in significant… pic.twitter.com/huLDtgqQur — Mahaz (@MahazOfficial1) September 17, 2025 ذرائع کے مطابق استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کے مرکزی منصوبہ ساز تھے اور متعدد...
    —فائل فوٹو آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کے سیاحتی مقام اڑنگ کیل کے جنگل میں ریچھ نے مقامی شخص پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ایس ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے مطابق ریچھ نے مقامی شخص پر حملہ اس وقت کیا جب وہ اڑنگ کیل کے جنگل میں موجود تھا۔ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کے حملے کو لا پروائی قرار دینا افسوسناک ہے: سوشل ورکر ایس ٹوڈشےسوشل ورکر ایس ٹوڈشے نے کہا ہے کہ لوکل اتھارٹیز گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کے حملے کے واقعے کو لاپروائی قرار دے رہی ہیں، اس واقعے کو لا پروائی قرار دینا اور ہرزہ سرائی افسوسناک ہے۔ ریچھ کے حملے میں مقامی شخص شدید زخمی ہوا جس کو فوری طورپر...
    پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ذریعے 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار، 3 بینک اکاؤنٹس منجمد ایف آئی اے کی کارروائی میں بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، جو جعلی فٹ بال ٹیم ظاہر کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث تھا۔ ملزم نے ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا۔ حکام کے مطابق وقاص علی نے 17 افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا اور ہر شخص سے 40 سے...
    جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انسانی اسمگلنگ کے نئے ہتھکنڈے کا پردہ فاش ہوگیا،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے مطابق انسانی اسمگلرزنے زمینی راستوں پرسختی کے بعد جعلی فٹبال ٹیم بنا کر افراد کو بیرون ملک بھجوانا شروع کردیا۔اس اسکینڈل میں 22 افراد پرمشتمل جعلی ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچی مگروہاں جعلی دستاویزات پکڑے جانے پر تمام افراد کوڈی پورٹ کردیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزم ملک وقاص کوگرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم نے ٹیم کے ہر رکن سے 40 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ فٹبال فیڈریشن کی جعلی رجسٹریشن اور وزارتِ خارجہ کے جعلی کاغذات...
    پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ اور چیک پوسٹیں ختم کرنے کی حمایت کرنے والے شر پسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ رسید کردیا گیا جب کہ 15 ستمبر کو پاک افغان طورخم بارڈر پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ایک بڑی کامیاب کارروائی کی۔ پاک افغان طورخم بارڈر پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے  بڑی کامیاب کارروائی کے دوران شہد کی مکھیوں سے لدے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس برآمد کی، جن کی مالیت تقریباً 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ننگرہار، افغانستان کے رہائشی ڈرائیور مومند اکرام کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) کینٹ سرکل کے تھانہ گلبرگ پولیس نے نوتھیہ قدیم گلستان کالونی اور النور سٹریٹ میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمد کر لی ۔(جاری ہے) ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان رحیم عباس عرف کاکے ، عثمان، اسلام گل، نعیم خان، شاہ سعود، پاسکل خان اور آئزک کو گرفتار کر کے 1410 گرام آئس، 3260 گرام چرس اور 50 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آئس، چرس اور شراب کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ گھروں میں شراب تیار کرکے پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون وقاص مارکیٹ والی گلی میں قائم وقاص آرکیڈ کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بالکونی سے دکھائی دے رہے تھے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔  فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔  آتسزدگی کے باعث ایک کمرے کا گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ...
    کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف شاعر اور افسانہ نگار سید کاشف رضا کے شعری مجموعے "گلِ دوگانہ" کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ سینئر صحافی غازی صلاح الدین کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، معروف نقاد اور ادیب ناصر عباس نیئر مہمانِ خصوصی تھے۔ ناصر عباس نیئر نے کہا کہ کاشف رضا جدید ادب کا ایک اہم نام ہیں جن کی شاعری تہہ در تہہ معنی لیے ہوئے ہے اور "ممنوعہ موسموں" میں لکھنے کی جرات رکھنے والے ہی اصل ادیب کہلاتے ہیں۔ ناصر عباس نیئر نے مزید کہا کہ کاشف کی شاعری محبت کے دکھ اور خوشی دونوں کو بیان کرتی ہے، ان کی آزاد نظموں میں عورت،...
    کراچی: ملیر کینٹ پولیس نے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں 2 بھانجیوں اور بھانجے کی اہلیہ کو قتل کرنے اور ایک بھانجی اور پڑوسی خاتون کو زخمی کرنے کے دلخراش واقعے کا مقدمہ ماموں کیخلاف درج کرلیا۔ ملیر کینٹ تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 9 بھٹائی آباد گلی نمبر 30 میں ماموں اجے نے اپنی دو بھانجیوں 23 سالہ عاشی اور 22 سالہ تانیا اور بھانجے کی اہلیہ 32 سالہ مینا کو گلے پرچھری کے وار کرکے قتل جبکہ ایک بھانجی نندنی اورپڑوسی خاتون پریا کوچھری کے وارکرکے زخمی کردیا اور بعد ازاں خود کو بھی چھری مارکر زخمی کردیا تھا۔ ملیر کینٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی جانے والی دو بہنوں کے بھائی اور مقتولہ...
    ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کلپرٹ اسٹڈیزکی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے مہینے میں خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں تیزی آئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں دہشت گردی کی ریکارڈ وارداتیں ہوئیں۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردی کے 147 حملوں میں 194 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس مہینے دہشت گردی کا واقعہ کوئٹہ میں ہونے والا خوف ناک دھماکا ہے۔ یہ دھماکا بلوچستان کے حالات کو مزید سنگین بنانے کے رجحان کا مظہر ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے قوم پرست رہنما کی...
    شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں رہائشی اپارٹمنٹ کی زمین اچانک دھنس گئی جس کے بعد عمارت کے دو بلاکس کو خطرناک قرار دیتے ہوئے خالی کرالیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر بلاک 10 میں واقع رہائشی عمارت چار بلاکس پر مشتمل ہے جس کے دو بلاکس کی زمین اچانک دھنس گئی ہے۔ مکینوں کے مطابق رات 5 بجے کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے، گھروں سے باہر نکل کر دیکھا تو زمین دھنسی ہوئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال ٹیم کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچے جبکہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی متاثرہ اپارٹمنٹ پہنچیں۔ بعد ازاں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے...
    لاہور: کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون قبضے میں لے لئے۔  کسٹم حکام کے مطابق ملزم دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز Ek 622 سے لاہور پہنچا تھا۔ شک گزرنے پر کسٹمز حکام نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بڑی تعداد میں موبائل فونز برآمد ہوئے۔  موبائل فونز پر 57 لاکھ سے زائد ڈیوٹی واجب الااد تھی، مسافر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 239 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں اے این ایف حکام نے ہتار روڈ ہری پور میں یونیورسٹی کے قریب...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو موجودہ ٹیم کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے، کیونکہ مضبوط حریف کے خلاف یہی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے سب سے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کافی مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتے گے وہ بولرز نے ہی جتوانے ہیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیتھ اوورز میں پاکستانی بولرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی مرحلہ میچ...
    انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، 6ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مزید 6 ممالک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے لنک دفاتر برطانیہ، اسپین اور اٹلی میں قائم کیے جائیں گے، جبکہ ترکیہ، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات میں بھی ایک ایک دفتر کھولاجائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک ان ممالک سے چلائے جاتے ہیں، دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ...
    کراچی: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ کھڈہ کے تحت اقصیٰ مسجد میں عظیم الشان خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے علما اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی معروف مذہبی رہنما اور مہتمم جامعہ صدیقیہ مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کی بقا کا راز عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف دین سے جڑنے میں ہے اور امت کو موجودہ حالات میں سیرت نبوی سے رہنمائی لینا ہوگی۔ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا نور الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کو اپنی قیادت علما کے سپرد...
    ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث اپنے افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ ادارے نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تحقیقات مکمل کرکے 9 جولائی 2025 کو ایک ڈپٹی کلکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلکٹر کو معطل کر دیا۔ جولائی 2025 میں آکشن ماڈیول کے غلط استعمال کی رپورٹس سامنے آئیں، جس کے تحت 103 گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے سسٹم میں اپ لوڈ کی گئی تھیں، جبکہ 43 گاڑیاں پہلے ہی قانونی طور پر رجسٹر ہو چکی تھیں۔ ایف بی آر نے ڈیجیٹل آڈٹ اور انٹرنل انوسٹیگیشن کے بعد مجرمانہ نیٹ ورک میں شامل افراد کی نشاندہی کی۔ مزید پڑھیں: کیا ایف بی آر سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے...
    دو سابق انگلش کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی۔ سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔ مائیکل وان نے حالیہ انگلینڈ بھارت سیریز میں رشابھ پانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنکشن میں اسی جیسا متبادل کھلاڑی لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ ایک اور سابق کپتان ایلسٹیئر کک نے میچ کے دوران نئی بال لینے...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش دھماکا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد کے زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکا بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب سردار اختر مینگل شاہوانی اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے تاہم دھماکے میں سردار اختر مینگل محفوظ رہے، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جہاں دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو سول اور بی ایم سی منتقل کیا جا...
    لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے میڈیکل کتابوں کے صفحوں میں آئس جذب کرکے بیرون ملک  اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اے این ایف نے لاہور میں مال روڈ  پر واقع کوریئر آفس پر کارروائی کرتے ہوئے کتابوں کی آڑ میں 13 کلو گرام آئس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ خفیہ اطلاع پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لے کر چیک کیا گیا جس میں موجود کتابوں کے ورقوں میں جذب منشیات کا انکشاف ہوا، اے این ایف عملے نے منشیات ٹیسٹنگ ڈیوائس کی مدد سے کتابوں میں جذب آئس کی تصدیق کی۔ پارسل پشاور کے رہائشی فضل رحمان نامی شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ پارسل قبضے میں لیکر منشیات علیحدہ کرنے کی غرض سے...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے یہ واقعات گلشن معمار اور کورنگی کے علاقوں میں پیش آئے۔ گلشن معمار کے علاقے بلاک آر، عجوہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ویلفیئر کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ممتاز کی ٹانگ پر گولی لگی۔ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے...
    کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقہ سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان ایدھی کے مطابق زخمیوں کی شناخت 20 سالہ امیرین ، 40 سالہ رانی ، 43 سالہ صنم ، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان کے ناموں سے کی گئی۔  علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
    لاہور: اے این ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔ عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے والے ملزم کے پیٹ سے کوکین بھرے 40 کیپسولز برآمد ہوئے جس میں 230 گرام کوکین موجود تھی۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی سہولت کار کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو اسپتال منتقل کرکے منشیات سے بھرے کیپسولز نکالے گئے۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ عمرہ کے مقدس سفر کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔ اے این ایف منشیات کی بیرون ممالک ترسیل کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اے این ایف جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات...
    اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوسرے بینچ کو منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عدالت عالیہ کے 9 ججز سنگل بینچز میں فرائض سرانجام دیں گے جب کہ 5 ڈویژن بینچز بھی آئندہ ہفتے دستیاب ہوں گے۔ روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سنگل بینچز کا حصہ نہیں ہوں گے، اس وجہ سے ان کے سنگل کیسز دوسرے ججز کو منتقل کر دیے گئے ہیں، تاہم دونوں ججز کو ٹیکس سے متعلق مقدمات کے لیے ڈویژن...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب رات گئے ہونے والے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں جانب سے شدید گولیاں چلیں، جس کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں قابو کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یونس اور رضا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
    انٹرنیشنل اسپورٹس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کے سابق سربراہ فریڈرک گیرڈارے نے انکشاف کیا ہےکہ انگلش پریمیئر لیگ کے کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔ فریڈرک گیرارڈے کے مطابق 2021 میں ایک غیر قانونی سوئیڈش کیسینو پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے موبائل فون میں ایسے شواہد ملے جس سے کھلاڑیوں کے جرائم پیشہ گروہ سے رابطے اور یورپی لیگز ونیشنز لیگ میں میچ فکسنگ واضح تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد پریمیئر لیگ کھلاڑی اس میں شامل رہے، وہ میچز میں یلو کارڈز اور کارنرز پر شرط لگانے کے لیے تعاون کر رہے تھے، البتہ اسٹاک ہوم پولیس اور سوئیڈش پولیس اتھارٹی نے اس معاملے کو آگے نہیں بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح کیس تھا،...
    ایپکس کمیٹی کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ اور اسپیکٹرم کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں، ایکسائز پولیس پشاور نے گزشتہ شب تقریباً رات 10 بجے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) پشاور پر دو قدیم مجسمے برآمد کر لئے۔ برآمد شدہ نوادرات میں بدھا کا بیٹھا ہوا اورکھڑا ہوا مجسمہ شامل ہیں۔ یہ دونوں مجسمے تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے نہایت قیمتی ہیں اور بین الاقوامی منڈی میں ان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ برآمدگی کے بعد یہ نوادرات مزید قانونی کارروائی اور تحفظ کے اقدامات کے لئے محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
    دیر بالا جنگلات کے تحفظ اور ٹمبر اسمگلنگ کے خلاف بھر پو اقدام اٹھا کر دیر بالا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دیر کے پہاڑوں پر تیار ہونے والا پنیر کیوں مشہور ہے؟ ڈی ایف او دیر ڈویژن رفیق اللہ خان کا کہنا ہے کہ دیر بالا کے عوام کے تعاون کے بغیر جنگلات کا تحفظ ممکن نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث ملزمان کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج کر کے بھاری جرمانے بھی وصول کیے گئے ہیں۔ تفصیل جانیے محمد اسلام کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک جدید مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔ اس کا پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کو اسلام آباد میں FIA ہیڈکوارٹر میں اس اقدام سے آگاہ کیا گیا، جہاں ایجنسی کے جدید کاری کے ایجنڈے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل راجا رفعت مختار نے بتایا کہ یہ AI نظام مسافروں کے بہاؤ کو بہتر بنا کر قطاروں میں کمی کرے گا اور اسمگلنگ کی کوششوں کی نشاندہی کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ...
    سپریم کورٹ نے آئس منشیات اسمگلنگ کے ملزم رمضان کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی، جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سماعت کے دوران ملزم کے وکیل شیر امان یوسفزئی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کم سن ہے اور اس کی عمر صرف 15 سال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم سے برآمدگی پلانٹڈ ہے اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے جھوٹی برآمدگی ڈال دی ہے۔ اس پر جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کو کیا مصیبت پڑی ہے جو وہ پلانٹڈ ریکوری ڈالے، انہوں نے کہا کہ ملزم کم سن نہیں ہے اور یہ مؤقف نچلی عدالت میں نہیں اٹھایا...
    فیصل آباد: 9 مئی رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    بھارت کے مقبول ریئلٹی شو ’’بگ باس 19‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلمان خان کررہے ہیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے 24 اگست کو بگ باس 19 کا آغاز ایک سیاسی تھیم والے شو کے ساتھ کیا۔ یہ بگ باس کا 19واں سیزن ہے اور اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے کہ شو کو پہلے او ٹی ٹی پر دکھایا جا رہا ہے۔ اس سال کی تھیم ’’گھر والوں کی سرکار‘‘ ہے، جس کے تحت شرکا کو فیصلے کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ بگ باس نے اس سال اعلان کیا ہے کہ وہ کم سے کم مداخلت کریں گے اور زیادہ تر اختیارات گھر والوں کو دیے جائیں گے۔ کانسیپٹ کے مطابق...
    انسانی اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ پر 3 سال کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 51 ملازمین کو برطرف اور 56 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسی عرصے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے. جس میں ایوان بالا کو آگاہ کیا گیا ہے .گزشتہ 3 برسوں میں انسانی اسمگلنگ پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی عرصے میں ایف آئی اے کے 56 اہلکار گرفتار ہوئے. اس وقت 16 مقدمات زیر سماعت ہیں۔سینیٹ کو آگاہ کیا گیا کہ 3 سال کے دوران انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت پر ایف...
     سٹی42:  مون سون کے طاقتور سسٹم کے زیر اثر کراچی میں موسلادھار بارش  ہو رہی ہے ، جس کے سبب شہر کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پاکستان کے فنانشل کیپیٹل کراچی شہر میں دوپہر کے وقت سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، قیوم آباد، گلستان جوہر، ملیر، شارع فیصل، ناظم آباد، نیو کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ موسلادھار بارش کے سبب شہر کی مرکزی سڑکوں کے ساتھ اندرونی گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔ گلشن حدید میں ایک گھنٹے سے موسلادھار بارش سے گلیاں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا، لوگ اپنا قیمتی سامان محفوظ جگہ ٹھکانے لگانے لگے۔ انسانیت تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 پر بحث کے دوران اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف سخت کارروائیوں کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ مجوزہ بل میں 6 نئی شقیں شامل کی جا رہی ہیں، جن کے تحت اسمگل شدہ مصنوعات فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کو سیل کرنے اور ان کا سامان ضبط کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ ارکان کمیٹی نے تجویز دی کہ اسمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ بل کے تحت کسٹمز حکام کو ایسی گاڑیاں ضبط کرنے کے اختیارات دیے جا رہے ہیں جو غیر قانونی طریقے سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں ملوث پائی جائیں گی۔ مزید پڑھیں: پیٹرولیم...
    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ  صرف 2024میں ایف آئی اے کے  41 لوگوں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکری سے نکالاگیا، 63 لوگ مختلف مقدمات میں نامزد ہوئے۔ ڈپٹی چیئرمین سید سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے 51 لوگوں کو نوکری سے نکالاگیا، ان 51 لوگوں کو کیا کوئی سزا دی گئی ہے؟۔ اس پر طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ صرف 2024میں ایف آئی اے کے  41 لوگوں کو نوکری سے نکالاگیا،  63 لوگ مختلف مقدمات میں نامزد ہوئے، ان میں سے صرف 16لوگ بری ہوئے، ان کی بریت کیخلاف بھی...
    1979میں آسام میں خوفناک سیلاب آیا تھا۔ آبادیاں‘ درخت ‘ مال مویشی سب کچھ قدرت کے ہاتھوں بے بس ہو چکا تھے۔ اس وقت کی حکومت‘ اپنے تئیں ‘ عام لوگوں کو پانی کے عذاب سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی تھی۔ مگر پاک و ہند کے تمام اکابرین‘ عوام کے تحفظ کے لیے بے جان سے اقدامات کرتے ہیں۔ سیلاب کے بعد‘ گرمی کی شدت میںبھی اضافہ ہو چکا تھا۔ بحالی کا کام بہر حال جاری تھا۔ تباہ شدہ علاقے میں ایک سولہ برس کا نوجوان بھی تھا۔ جس کانام یادیو پیانگ تھا۔ واجبی شکل و صورت رکھنے والا لڑکا‘ کسی کی دوسری نظر کا مستحق نہیں تھا۔ چوڑی چپٹی ناک‘ کالا بھجنگ رنگ‘ اندر کو...
    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق غلام رسول فقیر نامی افغان شہری پر مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام تھا۔ مجاز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مجرم نے سپریم کورٹ میں اپیل بھی کی تاہم عدالت نے فیصلہ برقرار رکھا اور مکہ مکرمہ میں سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں منشیات کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں اور اس جرم میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔  
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار اور 4 معصوم شہریوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان اور کوئٹہ کی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جن کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث 2 بڑے گروہوں کا نیٹ ورک توڑا گیا۔ گرفتار ملزمان میں رسول باچا، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ شامل ہیں جنہیں تفتان اور لورالائی سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی...
    اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پی سی بی میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔سلیکٹرز فخر زمان کی دستیابی کے لیے پُرامید ہیں ، کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے،اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) صومالیہ سے تعلق رکھنے والی سیدو کینیا کے کاکوما پناہ گزین کیمپ میں آئیں تو انہیں وہاں باسکٹ بال کھیلنے کا موقع ملا جو ان کے لیے مقامی لوگوں تک رسائی اور اعتماد پیدا کرنے کا ذریعہ ثابت ہوا۔سیدو کہتی ہیں کہ کھیل نے انہیں اپنی شخصیت کی اہمیت کا احساس دیا۔ جب وہ کھیلتی ہیں تو اس سے ان کے کھیل کے حق کی توثیق ہوتی ہے اور انہیں بہت سے مواقع دکھائی دیتے ہیں۔ Tweet URL دنیا بھر میں نوجوانوں کو کھیلوں سے یہی فائدہ ہونا چاہیے۔(جاری ہے) تاہم عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کے تعاون سے شروع کردہ نئی مہم میں کھیلوں کی اربوں ڈالر...
    گلگت بلتستان میں ہنزہ کے گلمت گوجال نالے میں اچانک سیلابی ریلا آنے سے افراتفری پھیل گئی۔ واٹر چینل پر کام کرنے والے 50 سے زائد افراد نے سیلائی ریلے سے بمشکل جان بچائی۔سیلابی ریے کے ساتھ پہاڑی پتھر آنے سے شاہراہ قراقرم بھی کئی مقامات پر بند ہوگئی، جس کے باعث مسافر پھنس گئے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا ہے، سیلاب سے واٹر چینلز، تیار فصلوں اور مکانات کو نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کے علاقے شگر میں بھی سیلاب سے زرعی اراضی اور درخت بہہ گئے ہیں، سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ترجمان جی بی حکومت نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا ہے، جس میں بھارت کے کپتان شبھمن گل نے شاندار کارکردگی کے باعث یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے شبھمن گل نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 75 کی اوسط سے 754 رنز بنائے، جن میں ایک ڈبل سینچری اور دو سینچریاں شامل ہیں۔ نوجوان بیٹر نے اس دوران سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا ایوارڈ ملنے پر شبھمن گل نے کہاکہ وہ جیوری اور اپنے...
    گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی خوبصورت وادی گلمت گوجال میں قدرتی آفت نے اچانک حملہ کر دیا، جب گلیشیئر پھٹنے اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث نالے میں شدید طغیانی آگئی۔ سیلابی صورتحال اتنی تیز اور اچانک تھی کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لیکن خوش قسمتی سے پچاس سے زائد افراد موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے۔ یہ تمام افراد گوچال نالے کے قریب واٹر چینل پر کام کر رہے تھے، جب اچانک زور دار ریلہ آیا۔ مزدوروں نے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کر پناہ لی۔ ہر طرف چیخ و پکار، پانی کا شور اور بہتے ملبے کا منظر دل دہلا دینے والا تھا۔ چشم دید گواہوں کا کہنا ہے...
    آئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئینی پٹیشنز، ٹیکس اور مالیاتی امور سے متعلق کیسز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا۔اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام آئینی پٹیشنز، ٹیکس و مالیاتی امور کو ڈویژن بینچ سنے گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ نیشنل جوڈیشل کمیٹی کے فیصلوں اور ہائیکورٹ رولز کے تحت کیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئینی پٹیشنز، ٹیکس اور مالیاتی امور سے متعلق کیسز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام آئینی پٹیشنز، ٹیکس و مالیاتی امور کو ڈویژن بینچ سنے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ نیشنل جوڈیشل کمیٹی کے فیصلوں اور ہائیکورٹ رولز کے تحت کیا ہے۔
    رجسٹرار آفس نے ‏پی ٹی آئی راہنما کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سوموار 11 اگست کو بطور اعتراض کیس سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں پہلے سرنڈر کریں، سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔ جسٹرار آفس نے ‏پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم...
    فوٹو: اسکرین گریب  کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں سیوریج کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی کی گلزار کالونی سیکٹر 8 ڈی میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    ملک اشرف : سانحہ نو مئی میں سزا یافتہ تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کی 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس 11آگست کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں. پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے 9 مئی کے واقعات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی ہیں، جو رجسٹرار آفس کے اعتراض کے باعث بطور "اعتراض کیس" مقرر کر دی گئی ہیں۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 11 اگست کو ان اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ اپیلیں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں۔فیصل آباد کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔(جاری ہے) زرتاج گل نے یہ اپیل اپنے وکلا بیرسٹر علی ظفر اور محمد حسین چوٹیا کی وساطت سے دائر کی۔ اپیل میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 31 جولائی 2025 کو انہیں دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
    چارسدہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کارروائی کے دوران نوجوانوں کو لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران منظم گینگ کا مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا گیا اور...
    ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ جنگل اسکول کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول سیکٹر 4/G گلی نمبر دو میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ توصیف ولد محمد صابر کے نام سے کی گئی ، واقعہ نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
    کیلیفورنیا کے وسطی جنگلوں میں ایک بارپھرآگ بھڑک اٹھی جو تباہ کن شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ جنگل کی آگ نہ صرف تیزی سے پھیل رہی ہے بلکہ اس نے Santa Barbara اور San Luis Obispo counties میں سیکڑوں گھرانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں، اور ہزاروں ایکڑ سرسبز و شاداب علاقے راکھ میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ آگ کی شدت آگ نے Los Padres National Forest میں 72,000 سے زیادہ ایکڑ رقبےکو لپیٹ میں لے رکھاہے ، شعلے کا آغاز State Route 166 کے قریب چھوٹے چھوٹے چنگاریوں کے ایک سلسلے سے ہوا، جو Santa Maria کے قریب یکم اگست کو شروع ہوئی ، پریشان...
    شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلوان گوٹھ کے قریب ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے سڑک کنارے بیٹھے افراد پر فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جبکہ تین کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس...
    کراچی: ایف آئی اے نے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتار کر لیا، ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔ ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمہ معصوم بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی، ملزمہ کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پرعمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی۔ ملزمہ کو ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے پرگرفتار کیا گیا،اسپیشل جج سنٹرل کراچی نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی، ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا پردہ فاش  ہوگیا جب کہ  لاہور پولیس نے 2 ملزمان گرفتار  کرلیے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے کہا کہ گرفتاریاں cctv فوٹیج موبائل فون لوکیشنز کی مدد سے کی گئیں، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح شہریوں سے جھپٹے کی وارداتیں کرتے تھے۔  ملزمان چھنے ہوئے موبائلز کے پارسل بناتے مختلف کارگو کمپنیوں کے ذریعے پشاور اسمگل کرتے تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے کہا کہ ملزمان چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) ملک میں کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث ایک ایسا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جس میں شامل ملزمان موبائل فون چھین کر انہیں کارگو کمپنیوں کے ذریعے پارسل کی شکل میں پشاور سمگل کرتے تھے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث اس منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2...
    ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 76.283 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد  کی گئی۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 2.2 ِکلو آئس برآمد  ہوئی۔ علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے امریکا بھیجے...
    اسلام آباد؍ کراچی (این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس حوالہ سے خطرات سے دوچار افراد کے تحفظ اور اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے خاتمے اور انسانی استحصال سے پاک دنیا کے قیام کے لیے کوششیں کرتا رہے گا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 2025ء کا موضوع ’’انسانی سمگلنگ منظم جرم ہے: استحصال کا خاتمہ کریں‘‘ واضح...
    پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ گلبہار کے علاقہ قادر آباد نہر کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کراچی اور قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا جبکہ چلتی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود قادر آباد نہر کے قریب فائرنگ سے وزیر رحمان ولد تور گل ساکن ضلع اپر کرم اور شہباز خان ولد نظر جان، محلہ اعظم ٹاؤن محمود آباد کراچی لگ کر جان بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس...
    پشاور: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور کے باچاخان ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران جوتوں کے ذریعے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پرتعینات اے ایس ایف کےتربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی کے دوران پشاور سےدوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 773 گرام سے زائد آئس برآمد کرلی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف اسٹاف نے مسافر کے شولڈربیگ کومشکوک قراردیا اور دستی تلاشی کے دوران شولڈربیگ میں موجود جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔...
    ایک بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ اسمگلرز غیر محفوظ راستوں سے ہجرت کراتے ہیں جس سے سینکڑوں جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون اور آگاہی ناگزیر ہے، پاکستان میں بھی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین اور جدید اقدامات پر عمل ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 30 جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر شعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے، انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے اور استحصال کا خاتمہ کریں، انسانی اسمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے جو سالانہ لاکھوں افراد کو متاثر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اس بھیانک جرم کی روک تھام اور عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی تلاش میں لوگ اسمگلروں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں اور یہ جرم اب عالمی سطح پر منظم گروہوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ کئی پاکستانی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، اور مجرموں کے ساتھ ساتھ ملوث سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں...
    اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...
    اسلام آباد/ واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پہلے موجودہ حکومت کے خلاف خبریں نہیں آتی تھی لیکن اب آیا کریں گی۔ اپنے وی لاگ میں علی ڈار کے کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوبنےکی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یوں بتایا جا رہا ہے کہ یہ پیسے دو سے تین سال پہلے ڈوبے تھے اور ان کا کرپٹو کے موجودہ سیٹ اپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ بلال بن ثاقب تو بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق  کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال...