جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
کراچی:(آئی پی ایس)
جعلی فٹبال فیڈریشن اوروزارت خارجہ کے جعلی این او سی بنا کر فٹبال ٹیم کو جاپان بھیجنے والے ملزم وقاص بارے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
جاپان سے ڈیپورٹ ہونے والے 22 افراد جب ایئرپورٹ پہ اترے توان سے پوچھ گچھ کی گئی جنہوں نے ملزم وقاص سے متعلق بتایا کہ اس نے انھیں جاپان کے ویزے لگوانے کے 45 لاکھ فی کس لیے تھے۔
اس حوالہ سے ڈائریکٹر زون محمد بن اشرف نے میڈیا کو بتایاکہ ملزم وقاص نے ایک جعلی فٹبال فیڈریشن بنائی پھرجعل سازی سے وزارت خارجہ کا این او سی بنایا اور 22 افراد جن کا دور دورتک فٹبال کھیلنے سے تعلق نہ تھا ان کو ٹریننگ دلائی ، وردیاں کٹس پہنائیں اورایمبیسی سے ویزے لگوا لیے.
ڈائریکٹرکاکہناتھاکہ ویزے تو ٹھیک لگ گئے تھے لیکن اس کے پیچھے جوعمل تھا وہ جعل سازی پہ مبنی تھا، اس لیے ملزم وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے.
دوران تفتیشن انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2024میں بھی ایسے ہی ٹیم بناکر17لڑکوں کوبھیج چکا ہے جو کہ واپس نہیں آئے ، ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ کام وقاص علی اکیلے کا نہیں ہوسکتا پورا گینگ پکڑیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار افغانستان سے دہشتگردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے ، عاصم افتخار انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں، اعلیٰ سعودی عہدیدار پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جعلی فٹبال
پڑھیں:
ٹنڈوآدم ،جعلی چیک دینے کے الزام میں ضمانت کی درخواستیں رد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-11-9
ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم عدالت نے جعلی چیک دینے کے الزام میں دو علیحدہ علیحدہ مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں رد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے سول جج اینڈ جوڈیشنل مجسٹریٹ وقاص احمد قریشی کی عدالت نے 1350000 کا جعلی چیک دینے کے کیس میں نامزد ملزم عارف قادری کی ضمانت کی درخواست رد کردی واضح رہے کہ مذکورہ ملزم پر ریٹائر فوجی کی جانب سے فراڈ کے ذریعے کسی دوسری خاتون کا پلاٹ کو فروخت کرنے کے بعدپیسوں کی واپسی کے لئے دی گئی جس کا جعلی چیک کا مقدمہ سٹی تھانے پر گناہ نمبر 161/225داخل کیا گیا ملزم جیل میں قید کرلیا گیاجبکہ اس عدالت نے ملزم اسد چندریگر کے 70 لسکھ کے پانچ جعلی چیک دینے کے مقدمہ میں بھی عدالت کی جانب سے ضمانت ردکردی گئی جبکہ فریادی عبدالرزاق پٹھان نے سٹی تھانے پر گناہ نمبر 184/2025 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا جسے پولیس نے حیدرآباد سے حراست میں لیا تھاجو کہ جیل میں پہلے سے موجود ہے۔ علاوہ ازیں جج نے سرکاری وکیل طارق عزیز غوری اور فریادیوں کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست رد کر دی۔