انسانی اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ پر 3 سال کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 51 ملازمین کو برطرف اور 56 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسی عرصے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے. جس میں ایوان بالا کو آگاہ کیا گیا ہے .

گزشتہ 3 برسوں میں انسانی اسمگلنگ پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی عرصے میں ایف آئی اے کے 56 اہلکار گرفتار ہوئے. اس وقت 16 مقدمات زیر سماعت ہیں۔سینیٹ کو آگاہ کیا گیا کہ 3 سال کے دوران انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت پر ایف آئی اے کے 51 ملازمین برطرف کیے گئے۔وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال یونان کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی اموات کے بعد غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے میں سہولت کاری کرنے پر 41 ایف آئی اے اہلکار برطرف کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے کے افسران اور اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا. جس کے بعد ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ کے 19، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے 3، لاہور ایئرپورٹ کے 2، اسلام آباد ایئرپورٹ کے 2 اور کوئٹہ ایئرپورٹ کے 5 افسران کے نام بھی مشتبہ اہلکاروں میں شامل تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایف آئی اے کے ایئرپورٹ کے کیا گیا کیے گئے

پڑھیں:

کراچی، آٹزم سینٹر میں خصوصی بچے پر تشدد، خاتون اسسٹنٹ برطرف، مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن اقبال میں واقع آٹزم کیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن آرگنائزیشن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون اسسٹنٹ صفیہ ناز کی جانب سے دماغی کمزوری کے شکار نوعمر بچے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واقعے پر شدید عوامی ردعمل کے بعد ادارے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون اسسٹنٹ کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت کے مطابق ادارے کے افسر کی مدعیت میں صفیہ ناز کے خلاف مقدمہ نمبر 601/2025 درج کر لیا گیا ہے، جو دفعہ 328-A، 337-A(i) اور چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور متاثرہ بچے کے اہلخانہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مکمل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلشن اقبال: بحالی سینٹر میں معذور بچے پر تشدد‘ ٹیچر برطرف
  • کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرونک سامان ضبط، ملزمان گرفتار
  • ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
  • جرمنی: ڈرون کے سبب میونخ ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا
  • اسلام آباد اور ملتان ائرپورٹس نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
  • کراچی، آٹزم سینٹر میں خصوصی بچے پر تشدد، خاتون اسسٹنٹ برطرف، مقدمہ درج
  • اسلام آباد ایئرپورٹ کراچی اور لاہور ایئرپورٹ سے آگے
  • اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
  • ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست، پی اے اے آڈٹ رپورٹ جاری
  • ایف بی آر نے گریڈ 19 کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا