کراچی:

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف شاعر اور افسانہ نگار سید کاشف رضا کے شعری مجموعے "گلِ دوگانہ" کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔

سینئر صحافی غازی صلاح الدین کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، معروف نقاد اور ادیب ناصر عباس نیئر مہمانِ خصوصی تھے۔

ناصر عباس نیئر نے کہا کہ کاشف رضا جدید ادب کا ایک اہم نام ہیں جن کی شاعری تہہ در تہہ معنی لیے ہوئے ہے اور "ممنوعہ موسموں" میں لکھنے کی جرات رکھنے والے ہی اصل ادیب کہلاتے ہیں۔

ناصر عباس نیئر نے مزید کہا کہ کاشف کی شاعری محبت کے دکھ اور خوشی دونوں کو بیان کرتی ہے، ان کی آزاد نظموں میں عورت، درخت، پرندے اور زندگی جیسے موضوعات کو نئے زاویوں سے پیش کیا گیا ہے۔

شاعرہ ناصرہ زبیری نے کہا کہ "گلِ دوگانہ" کاشف رضا کا تیسرا شعری مجموعہ ہے، جو حسنِ دنیا اور انسان کے وجودی ربط کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے بقول کاشف کی حساسیت ایسی ہے کہ اپنے دکھ کو محبوب تک پہنچانا بھی انہیں گناہ محسوس ہوتا ہے۔

ادیب عرفان جاوید نے کہا کہ کاشف کی شاعری شدت اور تڑپ سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے شاعر کے اپنے الفاظ کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ "میرے لیے شاعری زندگی اور موت کے درمیان کھلا ہوا ایک پھول ہے۔"

نقاد جوہر مہدی نے کہا کہ کاشف کی شاعری روایات سے جڑی ہونے کے باوجود تازگی اور جدت رکھتی ہے۔ "اندر کا حیران بچہ اب بھی تتلیوں کا پیچھا کرتا ہے اور اس نے اپنی تنہائی کو شاعری میں ڈھال دیا ہے۔"

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ کاشف نے کہا کہ کی شاعری کاشف رضا کاشف کی

پڑھیں:

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی تقریب میں جسٹس اقبال کلہوڑو نے ظفر احمد راجپوت سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار شریک تھے۔

بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور سینئر وکلاء نے بھی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس جنید غفار 13 ستمبر کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • استعفوں کا ڈھیر لگا دیا
  • بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت، اسرائیل کا محاسبہ ناگزیر ہوگیا ہے، محمود عباس
  • پروفیسر آفاقی کے اعزاز میںادارہ نورحق میں پروقار تقریب
  •  یہ دن قربانی اور جدوجہد کی  یاد دلاتا ہے‘ناصر شاہ
  • عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں
  • بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان ریلی
  • سلمان علی آغا کا بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے کے بعد میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ
  • جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا