انگلش پریمیئر لیگ میں شریک فٹبالرز پر میچ فکسنگ کے الزامات
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
انٹرنیشنل اسپورٹس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کے سابق سربراہ فریڈرک گیرڈارے نے انکشاف کیا ہےکہ انگلش پریمیئر لیگ کے کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔
فریڈرک گیرارڈے کے مطابق 2021 میں ایک غیر قانونی سوئیڈش کیسینو پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے موبائل فون میں ایسے شواہد ملے جس سے کھلاڑیوں کے جرائم پیشہ گروہ سے رابطے اور یورپی لیگز ونیشنز لیگ میں میچ فکسنگ واضح تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ متعدد پریمیئر لیگ کھلاڑی اس میں شامل رہے، وہ میچز میں یلو کارڈز اور کارنرز پر شرط لگانے کے لیے تعاون کر رہے تھے، البتہ اسٹاک ہوم پولیس اور سوئیڈش پولیس اتھارٹی نے اس معاملے کو آگے نہیں بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح کیس تھا، ثبوت ایک ضبط شدہ فون میں ہیں مگر تحقیقات روک دی گئیں۔
دوسری جانب سوئیڈش فٹبال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی کہ انہیں عمومی انٹیلی جنس معلومات ملی تھیں مگر تفصیلات فراہم نہ ہونے کے باعث کارروائی ممکن نہ ہوئی، فی الحال معاملہ پولیس اور متعلقہ حکام کے پاس زیرِ التوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا
سنگین الزامات لگنے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا، شہزادہ اینڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات بھی آج ضبط کرلینگے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے فرمانروا شاہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام تر شاہی مراعات جن میں القابات، اعزازات اور سرکاری رہائش گاہ شامل ہیں باقاعدہ طور پر آج ضبط کرلینگے۔
شہزادہ اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے، شہزادہ اینڈریو کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔
شہزادہ اینڈریو شہزادے کے لقب سے محروم ہونے کے بعد اب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کہلائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق شہزادہ اینڈریو اب پرائیوٹ سینڈرنگھم اسٹیٹ میں منتقل ہوجائیں گے، جسے بادشاہ کی طرف سے نجی طور پر فنڈ کیا جائے گا۔
برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ کی جانب سے تمام ہمدردیاں متاثرین اور اس سے بچ جانے والوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔
واضح رہے کہ یہ اقدام ایک امریکی خاتون شہری ورجینیا رابرٹس گیفری کی کتاب کی اشاعت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ورجینیا گیفری نے الزام عائد کیا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001ء میں 3 مختلف مقامات لندن، نیویارک اور یو ایس ورجن آئلینڈز میں اسے اس وقت ساتھ جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ محض 17 سال کی تھیں۔