کراچی، نوجوان کی لاش برآمد، فائرنگ کر کے قتل کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلشن معمار جعفر گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
لاش کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ منصور احمد کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی۔
فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، ابتدائی تفتیش میں واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
تاہم پولیس مقتول کے اہلخانہ اور جائے وقوعہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: اے این پی عہدیدار کو تلاوت کرتے گھر میں قتل کر دیا گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے عہدیدار کو قتل کر دیا۔ مقتول کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگ زیب خٹک اور علاقے کے ایس ایچ او ولایت شاہ نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 55سالہ سمیع اللہ باجوڑی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔