اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ان کاروائیوں میں 12کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 115کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، کامرہ روڈ اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.
ترجمان کے مطابق جھنگ روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 300 گرام آئس برآمد ہوئی جب کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر کارروائیوں میں جناح ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے سامان سے 290الپرازولم، 400 ریوٹریل،400 لیکسوٹینل اور 150والیم گولیاں برآمد ہوئیں جن کا کل وزن 383 گرام تھا۔
کراچی میں واقع کوریئر آفس میں دبئی جانیوالے پارسل سے105000 ٹراماڈول گولیاں ،7500 زینیکس گولیاں ،17000 والیم گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 13.5 کلو گرام پوپی کا بھوسہ، نیشنل ہائی وے حیدر آباد کے قریب بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس، موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گرفتار ملزم کی گاڑی سے 1.8 کلو گرام چرس اور بوستان روڑ پشین کے قریب 86 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف نے کہا کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم کے قبضے سے آباد کے قریب اے این ایف
پڑھیں:
کراچی میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن اور قائدآباد کے علاقوں میں ہونے والے ان مقابلوں میں ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سو بستر اسپتال کے قریب مبینہ مقابلہ کیا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق، زخمی ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے، اور ملیر پولیس کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔
دوسرا پولیس مقابلہ قائدآباد کے علاقے فقیرآباد کالونی میں پیش آیا، جہاں پولیس نے ڈاکو سلیم خان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
چھیپا حکام کے مطابق ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، اور اس سے بھی ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔