قصور: ستلج کنارے آباد دولہا ریسکیو 1122 کی کشتیوں پر دلہن بیاہ لایا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
قصور (نامہ نگار) قصور دریائے ستلج آباد دولہا بارات لے کر دلہنیا لینے پہنچ گیا۔گنجہ کلاں قصور کا رہائشی ماجد ڈوگر ریسکیو 1122 کی کشتیوں پر بارات لے کر دلہنیا لینے حجرہ شاہ مقیم پہنچ گیا۔ کشتی پر بارات لے کر جانے والے ماجد ڈوگر نے ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور خوشی خوشی دلہن بیاہ لایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنیکا حکم
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے سربراہ نے فوج کو حکم دیا کہ جتنا جلدی ہوسکے، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے انہیں تباہ کر دیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں انکے خلاف خفیہ سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں فوج کو حکم دیا کہ جتنا جلدی ہوسکے، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے انہیں تباہ کر دیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں ان کے خلاف خفیہ سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض فوج نے شجاعیہ میں ڈرون حملہ کرکے بچے کو شدید زخمی کردیا۔
مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کی کارروائیاں نہ تھم سکی، فوج نے رہائشی علاقوں میں آپریشن کے دوران گولیاں مار کر 2 فلسطینیون کو شہید کر دیا۔ ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، ادارے نے بتایا کہ مغربی کنارے میں صرف اکتوبر کے مہینے میں 260 سے زائد حملے کیے جاچکے ہیں۔