وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اس بھیانک جرم کی روک تھام اور عوامی آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی تلاش میں لوگ اسمگلروں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں اور یہ جرم اب عالمی سطح پر منظم گروہوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا کہ کئی پاکستانی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، اور مجرموں کے ساتھ ساتھ ملوث سرکاری اہلکاروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی

انہوں نے کہا کہ حکومت قانونی ذرائع سے بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور عوام کو آگاہ کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ گمراہ کن راستے اختیار کرنا خطرناک اور غیر قانونی ہے۔

پاکستان عالمی پلیٹ فارمز جیسے Budapest Process، Bali Process، اور STARSOM پروجیکٹ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے تاکہ علاقائی تعاون کے ذریعے انسانی اسمگلنگ روکی جا سکے۔ وزیراعظم نے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی اشتراک سے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسانی اسمگلنگ انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن وزیراعظم شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن وزیراعظم شہباز شریف انسانی اسمگلنگ کے خلاف انہوں نے

پڑھیں:

ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 5.9 ملین ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کو خراج تحسین پیش کیا، اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت

وزیراعظم نے کہاکہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔

وزیراعظم نے کہاکہ قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجٹائزیشن کی نگرانی بذات خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں کی، ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا۔ غیر رسمی معیشت کے خاتمے کے لیے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا۔

مزید پڑھیں: معیشت درست سمت میں گامزن، آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائےگا، وزیر خزانہ

وزیراعظم نے کہاکہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرپشن اور غیر رسمی معیشت کے مکمل خاتمے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایف بی آر اصلاحات شہباز شریف غیررسمی معیشت وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف  نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا