پنجاب میں سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دینگے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف گندم اور آٹے کی قیمتوں پر مسلسل فکرمند رہتی ہیں، صوبے میں گندم کی کوئی کمی نہیں، مگر کچھ عناصر سیلاب جیسی آفت کو منافع کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام فلور ملز مالکان، آڑھتیوں اور متعلقہ افراد کو تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گندم کے سٹاک رجسٹر کروائیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا، روٹی کی 14 روپے قیمت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ خانیوال میں سرکاری گندم بروقت نہ ہٹانے پر وہ پانی میں بہہ گئی، اس غفلت پر ڈی جی فوڈ خانیوال اور تمام متعلقہ عملے کو معطل کر دیا گیا ہے، گندم کا ایک ایک دانہ عوام کی امانت ہے، مویشی اور انسان تو نکال لئے گئے مگر گندم اور آٹا کیوں نہیں؟ اس کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 3000 روپے اور روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے انتخابی بائیکاٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بائیکاٹ ہی کرنا تھا تو پھر بیلٹ پیپر پر نام کیوں چھپوایا؟ یہ سب کچھ صرف ڈرامہ تھا، رانا ثنا اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، ن لیگ کیلئے یہ عزت کی بات ہے کہ ہم رانا صاحب کو ووٹ دے کر سینیٹ میں بھیج رہے ہیں، پی ٹی آئی کو امپائر کے ساتھ مل کر کھیلنے کی عادت ہے۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کل صحافی طیب بلوچ کے ساتھ غنڈہ گردی و دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے جس سے پی ٹی آئی فساد پارٹی ثابت ہوگئی، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے یہ حرکتیں سیاسی جماعت نہیں کرتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، ماحولیاتی بہتری اور کاربن کریڈٹ پروگرام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی غور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، ماحولیاتی بہتری اور کاربن کریڈٹ پروگرام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی غور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانیوالے کسی اقدام کو قبول نہیں کرینگے، قطر کا اسرائیلی حملے پر ردعمل اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین شہید چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، نئے سیکٹر میں ڈویلپمنٹ پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ بھارتی کپتان کو محسن نقوی، سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دیدیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آٹے کی قیمت پی ٹی آئی سی ڈی اے

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن