رانا ثنا اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
لاہور:
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، پی ٹی آئی نے اگر بائیکاٹ کرنا تھا تو بیلٹ پیپر پر کیوں نام چھپوایا۔
پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر سزائے موت کے پرچے بنائے گئے، وہ پی ٹی آئی کے سیاسی انتقام کی چلتی پھرتی مثال ہیں، ن لیگ کےلیے عزت کا مقام ہے کہ رانا ثنا اللہ کو ووٹ ڈال کر سینیٹ میں پہنچانے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں فرق پر وزیر اعلیٰ فکر مند رہتی ہیں، تمام تر فلور ملز مالکان اور آڑھتیوں کو تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے اپنے اسٹاک کا اعلان کریں، اگر تین بعد اسٹاک کو رجسٹرڈ نہ کروایا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ صوبہ میں گندم کی کمی نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے سیلاب جیسی آفت ہو تو اسے نفع کےلیے استعمال کرتے ہیں، جان بوجھ کر گندم روکنے اور ناجائز منافع کمانے کی اجازت نہیں دیں گے، گندم تین ہزار اور روٹی کی قیمت چودہ روپے مقرر ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ خانیوال سے سرکاری گندم شفٹ نہیں کی گئی تو گندم پانی میں بہہ گئی، ایک ایک دانہ عوام کی امانت ہے، ڈی جی فوڈ اور خانیوال کا سارا عملہ معطل کردیا گیا ہے، مویشی انسان تو نکال لئے گندم اور آٹے کو کیوں نہیں نکالا گیا، گندم کا ایک ایک دانا پنجاب کے عوام کی امانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل صحافی طیب بلوچ کے ساتھ غنڈہ گردی و دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے جس سے پی ٹی آئی فساد پارٹی ثابت ہوگئی، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے یہ حرکتیں سیاسی جماعت نہیں کرتی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فساد گروپ کے حق کی بات کرو تو صحافی کھلاڑی اور ملک میں رہنے کے قابل ہو، جب آپ جائیداد کا سوال پوچھو گے تو چھوڑا نہیں جائے گا، یہ فاشسٹ فساد گروپ کا طرہ امتیاز ہے، طیب بلوچ یو ٹیوبر ہے یو ٹیومر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھاگ کر ڈالر کمانے والے سازشیں ملک کے خلاف کرتے ہیں ان کو ویزے دیتے اور صحافی مانتے ہیں، اِن کےلئے صحافی وہ ہے جو ان کی زبان بولے خان کو پسند کرے، مائٹ از رائٹ نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ بخاری نے کہا پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا: طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ افغانستان کے ساتھ لکھ کر طے ہوا ہے کہ ایک میکینزم بنایا جائے گا ، یہ جنگ بندی میں عارضی توسیع ہے ، مزید بات چیت 6 نومبر کو ہوگی۔ایک انٹرویو میں سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی دہری جیت ہے ، ہمارا موقف دنیا کے علاوہ ہمسائے نے بھی مانا اور افغانستان کے ساتھ ثالثوں کی موجودگی میں بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی یا ڈمی کے طور پر کام آتا رہا ہے، پاکستان کے پاس بے شمار شواہد بھی ہیں اور افغان طالبان خود بھی مانتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کرنے والے گروپ وہاں رہتے ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا۔ جواب میں پاکستان کو کارروائی کرنا پڑی تو زیادہ مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔