رانا ثناء اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
رانا ثناء اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، عظمیٰ بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، پی ٹی آئی نے اگر بائیکاٹ کرنا تھا تو بیلٹ پیپر پر کیوں نام چھپوایا۔
پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر سزائے موت کے پرچے بنائے گئے، وہ پی ٹی آئی کے سیاسی انتقام کی چلتی پھرتی مثال ہیں، ن لیگ کےلیے عزت کا مقام ہے کہ رانا ثنا اللہ کو ووٹ ڈال کر سینیٹ میں پہنچانے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں فرق پر وزیر اعلیٰ فکر مند رہتی ہیں، تمام تر فلور ملز مالکان اور آڑھتیوں کو تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے اپنے اسٹاک کا اعلان کریں، اگر تین بعد اسٹاک کو رجسٹرڈ نہ کروایا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ صوبہ میں گندم کی کمی نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے سیلاب جیسی آفت ہو تو اسے نفع کےلیے
استعمال کرتے ہیں، جان بوجھ کر گندم روکنے اور ناجائز منافع کمانے کی اجازت نہیں دیں گے، گندم تین ہزار اور روٹی کی قیمت چودہ روپے مقرر ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ خانیوال سے سرکاری گندم شفٹ نہیں کی گئی تو گندم پانی میں بہہ گئی، ایک ایک دانہ عوام کی امانت ہے، ڈی جی فوڈ اور خانیوال کا سارا عملہ معطل کردیا گیا ہے، مویشی انسان تو نکال لئے گندم اور آٹے کو کیوں نہیں نکالا گیا، گندم کا ایک ایک دانا پنجاب کے عوام کی امانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل صحافی طیب بلوچ کے ساتھ غنڈہ گردی و دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے جس سے پی ٹی آئی فساد پارٹی ثابت ہوگئی، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے یہ حرکتیں سیاسی جماعت نہیں کرتی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فساد گروپ کے حق کی بات کرو تو صحافی کھلاڑی اور ملک میں رہنے کے قابل ہو، جب آپ جائیداد کا سوال پوچھو گے تو چھوڑا نہیں جائے گا، یہ فاشسٹ فساد گروپ کا طرہ امتیاز ہے، طیب بلوچ یو ٹیوبر ہے یو ٹیومر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھاگ کر ڈالر کمانے والے سازشیں ملک کے خلاف کرتے ہیں ان کو ویزے دیتے اور صحافی مانتے ہیں، اِن کےلئے صحافی وہ ہے جو ان کی زبان بولے خان کو پسند کرے، مائٹ از رائٹ نہیں ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر عمران خان تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اوئے توئے کلچر متعارف کرایا، رانا ثنااللہ ایپل کا بڑا ایونٹ: آئی فون 17 سیریز، واچ الٹرا 3 اور ایئرپوڈز پرو 3 آج متعارف فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام، حکومت تحلیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ متاثرہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، اسی لیے ہم سیاسی تلخیوں کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنیں۔ منظور چوہدری اور حسن مرتضیٰ اپنے دکھ اور فلسفے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔ سندھ میں سیلاب سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک امداد لینے پر مجبور کر رہی ہے جو غیر سنجیدہ رویہ ہے۔