2025-09-18@18:10:14 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«افغان مہاجرین کے انخلاء»:

    این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پنجاب کے متعلقہ اضلاع کے لیے پیشگی الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو الرٹ ملتے ہی ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: انڈیا نے سیلاب کی اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز سے دی رپورٹس کے مطابق اب تک قریباً ڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب کے خطرے والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ قصور سے 14 ہزار 140، اوکاڑہ سے 2 ہزار 63، بہاولنگر سے 89 ہزار 868، بہاولپور سے 361، وہاڑی سے 165...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا...
    آئی جی پنجاب پولیس کے مطابق  پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے، اے سی سی ہولڈرز سمیت 89 ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم افراد کا تمام ڈیٹا موجود ہے، غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کو قبل از وقت ملک سے چلے جانے بارے آگاہ کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلا مہم تیزی سے جاری ہے۔ اب تک نکالے گئے غیرقانونی باشندوں کی تعداد 9 ہزار 165 تک پہنچ گئی ہے۔ مہم کے دوران 9 ہزار 895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔ 730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ لاہور میں 05، صوبہ بھر میں...
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں 7 ہزار 341 افغان شہری روپوش ہیں۔ غیر تصدیق شدہ یا روپوش ہونیوالے 55 ہزار 26 بالغ افراد شامل ہیں جبکہ روپوش ہونیوالے افغان بچوں کی تعداد 12 ہزار 799 ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رُوپوش ہونیوالے غیر ملکیوں کی نشاندہی کی کوششیں جاری ہیں، جلد ہی تلاش کرکے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں افغان مہاجرین واپس جانے کی بجائے رُوپوش ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 67 ہزار 825 افغانیوں کو تلاش کرنے کیلئے حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ہے۔ راولپنڈی میں روپوش 37 ہزار 577 افغان باشندوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ گوجرانوالہ میں...
    سپیشل برانچ کی بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99 ہزار 857 تک پہنچ چکی ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ رکھنے والوں کی تعداد 35 ہزار 235 پنجاب میں موجود ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ  لاہور میں افغان باشندوں کی تعداد 8 ہزار 282 ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے غیرقانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کیلئے ایک بار پھر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈر بھی اب پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے۔ وزارت داخلہ نے افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ پنجاب میں سپیشل برانچ کی جانب سے افغان مہاجرین کی میپنگ رپورٹ کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔ سپیشل...
    اٹارنی جنرل آفس اسلام آباد نے ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سر انجام دینے والے لاء افسر کا سپریم کورٹ تبادلہ کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات لاء افسر کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹارنی جنرل آفس نے 2 لاء افسران کے تبادلے کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سر انجام دینے والے منور اقبال دوگل کا سپریم کورٹ تبادلہ کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات عمر اسلم خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں لاء افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا...
۱