دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پنجاب میں بڑے پیمانے پر انخلاء کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پنجاب کے متعلقہ اضلاع کے لیے پیشگی الرٹ جاری کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو الرٹ ملتے ہی ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: انڈیا نے سیلاب کی اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز سے دی
رپورٹس کے مطابق اب تک قریباً ڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب کے خطرے والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔
قصور سے 14 ہزار 140، اوکاڑہ سے 2 ہزار 63، بہاولنگر سے 89 ہزار 868، بہاولپور سے 361، وہاڑی سے 165 اور پاکپتن سے 873 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: دریائے راوی میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری کردہ الرٹس اور ہدایات پر فوری عمل کریں تاکہ جان و مال کے نقصان سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے پنجاب دریائے ستلج ڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ڈی ایم اے دریائے ستلج ڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب ڈی ایم اے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔