افغان مہاجرین کی باعزت واپسی دونوں ممالک کے بہتر مفاد میں ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
افغان قونصل جنرل سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کو واضح ہدایت دیدی کہ انخلاء کے عمل میں ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلاء کی قومی پالیسی پر صوبائی حکومت عمل درآمد کروا رہی ہے۔ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل معاونت دی جا رہی ہے۔ ضیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری روایات انسانی ہمدردی اور احترام پر مبنی ہیں۔ افغان خواتین کو اپنی ماؤں اور بہنوں کی مانند سمجھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے افغان قونصل جنرل کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کو واضح ہدایت دے دی کہ انخلاء کے عمل میں ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ مقامی سطح کے انتظامی مسائل کے حل اور فوری رابطہ کاری کے لئے حکومت بلوچستان نے سئنیر افسر کی بطور رابطہ کار تقرری کردی ہے۔ مہاجرین کی واپسی ایک تدریجی اور باعزت عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی دونوں ممالک کے بہتر مفاد میں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین سرفراز بگٹی کہا کہ
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔