غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم شہریوں کو پراپرٹی کرایہ پر دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے، وزارتِ داخلہ میں آج افغان وفد سے ملاقات میں مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی، نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جا رہا ہے۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ 10 لاکھ امریکی ہتھیار میں سے کچھ دہشتگرد گروپوں کے ہاتھ لگے، امریکی ہتھیار سے متعلق خبریں ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طلال چودھری ویزے کے
پڑھیں:
مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ترجمان پاک فوج
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی جس پر طلباء و طالبات نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔تقریب کے دوران طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔