اٹارنی جنرل آفس نے دو لاء افسران کے تبادلے کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اٹارنی جنرل آفس اسلام آباد نے ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سر انجام دینے والے لاء افسر کا سپریم کورٹ تبادلہ کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات لاء افسر کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اٹارنی جنرل آفس نے 2 لاء افسران کے تبادلے کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے فرائض سر انجام دینے والے منور اقبال دوگل کا سپریم کورٹ تبادلہ کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات عمر اسلم خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ بھیج دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں لاء افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے اٹارنی جنرل آفس اسلام آباد سپریم کورٹ
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں 2025 کے نئے رولز باقاعدہ نافذ
سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہدِ حاضر کے جدید تقاضوں کے پیشِ نظر تیار کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا عدالت عظمیٰ میں فیسوں میں اضافے پر اظہار تشویش
رولز کی تشکیل کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس نے سپریم کورٹ کے ججز، پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور دیگر بارز سے بھی مشاورت کی۔
کمیٹی کی تجاویز کو سپریم کورٹ کی فل کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں غور و فکر کے بعد رولز 2025 کی منظوری دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس شاہد وحید سپریم کورٹ نئے رولز