لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا مرکزی ملزم چارسدہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے پشاور زون نے لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گینگ کے ملزم صدام، درویش خان اور الیاس خان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان جعلی ویزوں اور دستاویزات کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ مذکورہ گینگ کے کارندے سہولت کار اور رابطہ کار کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کی نشاندہی کی۔ ملزم عادل لیبیا سے یورپ کے لیے غیر قانونی سمندری راستے سے انسانی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم عادل واٹس ایپ کے ذریعے معصوم شہریوں سے رابطہ کرتا اور انہیں لیبیا کے ویزے فراہم کرتا تھا۔ مہاجرین کو لیبیا پہنچانے کے بعد یورپ کے لیے سمندری سفر پر روانہ کیا جاتا تھا۔ ملزم کو چارسدہ سے چھاپا مار کارروائی کے دوران گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف آئی اے کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: قائد آباد سے اسٹریٹ کریمنل گرفتار، اسلحہ برآمد
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے مسائل بھی سب سے زیادہ...
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے لانڈھی نمبر 2 میں ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔