پاکستان نے غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ روانہ کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مضبوط وابستگی کے تحت غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی 18ویں کھیپ روانہ کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کی قیادت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں یہ کھیپ روانہ کی گئی، جس میں خشک راشن پیک، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات شامل تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس کھیپ کی روانگی کو یقینی بنایا۔
تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے سینیئر حکام اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر بھی موجود تھے۔
اس روانگی کے ساتھ پاکستان کی غزہ کے لیے کل امدادی سامان کی مقدار ایک ہزار 518 ٹن تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستان کی غزہ کی عوام کے ساتھ مسلسل یکجہتی اور حمایت کی نمائندگی کرتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حکومت پاکستان نے 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسانی امداد پاکستان غزہ کھیپ روانہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کھیپ روانہ وی نیوز کھیپ روانہ عوام کے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
عوام کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ۔ حکام نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.89 روپے فی یونٹ کی کمی کی جائے گی۔ یہ کمی اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں منظور کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 تک کے تین ماہ کے دوران کیا جائے گا۔
فیصلے کے مطابق، اس کمی سے بجلی صارفین کو تقریباً 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا، تاہم لائف لائن اور پری پیڈ صارفین کو اس کمی کا فائدہ نہیں ہوگا۔ اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہو گا، جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اس کمی کی درخواست نیپرا سے کی تھی۔ نیپرا نے 4 اگست کو اس درخواست پر سماعت کی تھی۔
Post Views: 9