آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔
صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی
ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل چکے ہیں، ملک کے دیگرصوبوں میں بھی تعطیلات کے بعد سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات سے تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق بچوں کوتین ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں ہے،چھٹیوں میں توسیع سے میٹرک کی کلاسیں بری طرح متاثر ہوں گی۔
کون ہے وہ پراسرارشخصیت جس سے آئمہ بیگ نے شادی کی؟
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن نے میں توسیع
پڑھیں:
پنجاب: اسکولوں کی موسمِ گرما کی چھٹیوں میں اضافہ
—فائل فوٹومحکمۂ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجےتک ہوں گے۔
اس بات کی لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات پہلے 14 اگست تک تھیں۔