لاہور (نیوز رپورٹر) جشنِ آزادی کی آمد کی مناسبت سے پنجاب حکومت کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار ’’اقلیتی ہفتہ‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کا مقصد وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو اجاگر کرنا اور قومی وحدت کو فروغ دینا ہے۔ اقلیتی ہفتہ 7 اگست سے 11 اگست 2025ء تک بھرپور قومی جذبے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب لاہور کے تاریخی کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان میں منعقد ہوئی، جہاں فضا  "پاک فوج زندہ باد" کے نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء نے افواجِ پاکستان کو ملک کے دفاع، سلامتی اور "آپریشن بنیان مرصوص" میں عظیم کامیابی پر زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، سیکرٹری انسانی حقوق فرید احمد تارڑ، اقلیتی ممبران پنجاب اسمبلی، غیر ملکی سفارت کاروں، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور مختلف مذاہب کے قائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر معزز مہمانوں نے چرچ میں پودا لگا کر ماحول دوست پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ بشپ ندیم کامران نے پاکستان کی ترقی، امن و سلامتی اور قومی اتحاد کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ اقلیتی ہفتہ کی تقریبات کا آغاز ایک رنگا رنگ بین المذاہب قافلے سے ہوا جو کیتھیڈرل چرچ سے روانہ ہوکر مرحلہ وار کرشنا مندر، گوردوارہ ڈیرہ صاحب، بادشاہی مسجد اور مزار اقبال تک پہنچا۔ ہندو کمیونٹی نے کرشنا مندر میں قافلے اور صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ سکھ کمیونٹی نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی قیادت میں قافلے کا استقبال کیا اور اس موقع پر پودا بھی لگایا گیا۔ بادشاہی مسجد پہنچنے پر امام و خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے استقبال کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی قافلے میں خصوصی شرکت کی اور مزارِ اقبال پر دیگر شرکاء کے ہمراہ حاضری دی۔ قافلے کی آخری منزل مینار پاکستان رہی، جہاں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور کمیونٹی نمائندگان نے اجتماعی طور پر پودے لگا کر اتحاد، یگانگت اور ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی