لاہور:

یوم آزادی کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور اقلیتوں کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پہلی بار "اقلیتی ہفتہ" بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں لاہور میں بین المذاہب امن ریلی نکالی گئی جو مذہبی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ بن گئی۔

لاہور میں ریلی کیتھڈرل چرچ مال روڈ سے شروع ہوئی اور کرشنا مندر، گوردوارہ ڈیرہ صاحب، بادشاہی مسجد سے ہوتی ہوئی مینار پاکستان پر اختتام پذیر ہوئی۔

شرکا نے مزار اقبال پر حاضری دی جہاں امام خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوش حالی اور پائیدار امن کے لیے تمام عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیں کی گئیں اور چرچ، مندر،گوردوارہ صاحب اور مینار پاکستان کے قریب پودے لگائے گئے۔

صوبائی وزیر برائے اطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ سمیت پنجاب اسمبلی کے اقلیتی اراکین، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سابق سربراہ سردار بشن سنگھ، بشپ آف لاہور ندیم کامران، پارلیمانی سیکریٹری سونیاعاشر، سیکریٹری انسانی حقوق فرید احمد تارڑ، ایم پی اے بابا فیبلوس، شکیلہ آرتھر، ایمانوئیل اطہر، ایم پی اے طارق گل، اراکین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی، غیر ملکی سفارت کار، سول سوسائٹی اور اقلیتی نمائندوں سمیت مذہبی و سماجی رہنماؤں نے اس قافلے میں شرکت کی۔

قافلے کے شرکا کو خصوصی طور پر ڈبل ڈیکر بسوں کے ذریعے عبادت گاہوں کا دورہ کرایا گیا، "پاکستان زندہ باد" اور "پاک فوج پائندہ باد" کے فلک شگاف نعرے پورے راستے گونجتے رہے۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ ہم مینار پاکستان کے سائے تلے کھڑے ہیں، اس بار پنجاب حکومت یوم آزادی معرکۂ حق کے بعد بھرپور انداز میں منائے گی، 7 اگست سے 11 اگست تک 'معرکہ حق یوم آزادی' ہفتے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چرچ سے مندر، گوردوارہ اور پھر مسجد تک بین المذاہب ریلی کا سفر پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال ہے، یہ ریلی ہمارے اس نظریے کی عملی تصویر ہے کہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے، جہاں سب کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وہ اقلیت کا لفظ استعمال کرنے کے حق میں نہیں، وہ ہمارے بھائی بہن ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تمام شہریوں کو برابری کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 11 اگست کو یومِ اقلیت پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور 14 اگست کا جشن اس بار بالکل مختلف ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں حضوری باغ میں قومی پرچم کشائی کی جائے گی اور ایکسپو سینٹر میں 'معرکۂ حق میوزیم' کا افتتاح بھی وزیر اعلیٰ کریں گی، تمام گھروں، سڑکوں اور بازاروں میں چراغاں، روڈ شوز اور قومی پرچم نظر آئیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے ملک کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت نہ صرف جنگی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے بلکہ سفارتی سطح پر بھی دنیا میں ایک مؤثر ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے ساتھ قوم یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے، دشمن پاکستان کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہو چکے ہیں، بھارت کی صورت حال پر ہمیں بھارتی عوام سے دلی ہمدردی ہے۔

 

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فساد گروپ کو ملک کی ترقی اور سفارتی کامیابی ایک آنکھ نہیں بھاتی، یہ گروہ ہر بار سازش کرتا ہے، عالیہ حمزہ کی ٹائم لائن دیکھیں، پی ٹی آئی کی ریلیاں پولیس کے تحفظ میں ہو رہی تھیں، نہ کوئی کنٹینر تھا، نہ رکاوٹ۔

 

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر کوئی اس بار یوم آزادی کی تقریبات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، سکھ یاتریوں کا پاکستان نہ آنا بھارتی حکومت کا افسوس ناک اقدام ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا خان صاحب کی عادت ہے کہ وہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹتے ہیں، جب فیلڈ مارشل نے ان سے پوچھا کہ بشریٰ بی بی کیا کر رہی ہیں، تو وہ اسی دن سے جنرل عاصم منیر کے دشمن بن گئے۔

اقلیتی امور کے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا ویژن ہے کہ اقلیتیں اس ملک کا فخر ہیں اور ان کا احساسِ کمتری ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں 56 گرجا گھروں اور 6 مندروں سمیت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل یا جاری ہے، 50 ہزار اقلیتی خاندانوں کو سوشل سیکیورٹی کارڈز بھی دیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم صرف رنگوں کا امتزاج نہیں بلکہ اقلیت اور اکثریت کے اتحاد و یگانگت کی علامت ہے جو عناصر اقلیتوں کو غیر محفوظ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے لیے یہ پرامن قافلہ اور حکومتی اقدامات واضح پیغام ہے کہ اقلیتیں پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ اور آزاد ہیں۔

 

بین المذاہب ریلی میں شریک مسیحی، ہندو، سکھ اور مسلمان شرکا نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی بنیاد رواداری، محبت اور مذہبی آزادی پر ہے، ملک میں موجود تمام مذاہب کو یکساں تحفظ اور عزت حاصل ہے اور یہی پاکستان کی اصل روح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مینار پاکستان کہ پاکستان کرتے ہوئے یوم آزادی نے کہا کہ انہوں نے رہا ہے

پڑھیں:

حکومت پنجاب کشمیریوں کے ساتھ ہے، وہ قوم کبھی نہیں جھکی: عظمیٰ بخاری

 ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں، کشمیری وہ قوم ہے جو نہ کبھی ڈری اور نہ کبھی جھکی ہے۔

یومِ استحصالِ کشمیر پر تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ بھی اب کشمیر کی بات کر رہے ہیں، کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں کہ کشمیر کو حق ملنا چاہئے۔

ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور حکومت پنجاب کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں، کشمیری وہ قوم ہے جو نہ کبھی ڈری اور نہ کبھی جھکی ہے، برہان وانی کسی کو نہیں بھولا اور نہ کبھی بھولے گا، کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے کا وقت قریب ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت نے 7 مئی کو پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ناکام کوشش کی، پاکستان نے بھارت کو چند گھنٹے میں شکست دی، آج بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہے، ایک پارٹی کی جانب سے آج پھر ایک فتنے کی کال دی گئی ہے، والدین خدارا اپنے بچوں کو کسی بھی شرپسندی اور فتنے کی سیاست سے دور رکھیں۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو شکست کے بعد 14 اگست کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، عظمیٰ بخاری
  • ماہ ربیع الاول میں بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس بھرپور انداز سے منانے کی تیاریاں جاری
  • سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ایس آر ٹی کا کامیاب تجربہ
  • ’جان سے پیارا پاکستان‘ یومِ آزادی پر معرکہ حق کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری
  • جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے یوم حقوق کشمیر و فلسطین بھرپور جذبے کے ساتھ منایا
  • ظلم کی کوئی عمر نہیں ہوتی، وہ دن ضرور آئے گا جب جموں و کشمیر کے مظلوم عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام
  • پاکستان کشمیریوں کے جائز حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، گورنر پنجاب
  • حکومت پنجاب کشمیریوں کے ساتھ ہے، وہ قوم کبھی نہیں جھکی: عظمیٰ بخاری