پنجاب کے سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے، گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تعطیلات 14 اگست 2025 سے 31 اگست 2025 تک بڑھا دی گئی ہیں۔
Schools In Punjab Will Re open from the 1st of September.
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 7, 2025
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول اب پیر، یکم ستمبر 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اور تمام کلاسز کے لیے معمول کے مطابق تدریسی عمل بحال کر دیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات میں یہ توسیع اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد کی گئی ہے، اور تمام ضلعی تعلیمی افسران (CEOs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
نوٹیفکیشن کی کاپیاں متعلقہ کمشنرز، ڈائریکٹرز، افسرانِ تعلیم اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ ہدایات کی روشنی میں ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب رانا سکندر حیات سرکاری و نجی اسکول گرمیوں کی تعطیلات یکم ستمبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رانا سکندر حیات سرکاری و نجی اسکول گرمیوں کی تعطیلات یکم ستمبر
پڑھیں:
یکم ربیع الثانی 1447 ہجری کا آغاز 24 ستمبر کو متوقع
ویب ڈیسک : یکم ربیع الثانی 1447 ہجری کا آغاز 24 ستمبر 2025 کو متوقع ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق ربیع الثانی 1447 ہجری کا نیا چاند 22 ستمبرکو رات 12 بج کر54 پرپیدا ہونےکی توقع ہے۔ ستمبر کو غروب آفتاب تک نئے چاند کی عمر 41 گھنٹے 54 منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان 46 منٹ کا دورانیہ متوقع ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ستمبر کی شام کونئے چاند کی رویت کے بہت اچھے امکانات ہیں، چاند کی تاریخ بارے حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، رویت موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔
Currency Exchange Rate Friday September 19, 2025