بجلی ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025ء کے 3 ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025ء کے 3 ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔
فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دی تھی جس پر سماعت 4 اگست کو ہوئی تھی، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قیمتوں میں کمی بجلی کی
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں بڑی کمی متوقع، صارفین کو 0.77 روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجلی کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، اگست 2025 کے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ قیمت میں 0.77 روپے کی ممکنہ کمی متوقع ہے، جو کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جا رہی ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات:
نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کروائی گئی، جس پر 4 اگست 2025 کو سماعت ہوئی۔
اس سماعت کے مطابق اگست، ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں منفی 1.89 روپے فی یونٹ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ صارفین کو واپس ملنے کا امکان ہے۔
یہ کمی ترمیم شدہ پیداواری معاہدوں، بجلی کی بڑھتی طلب، نرخوں میں کمی اور کیپٹو پاور پلانٹس کی مرکزی نظام میں منتقلی کے باعث ممکن ہوئی ہے۔
اگست میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے کمی:
متوقع طور پر 0.34 روپے فی یونٹ کی کمی صرف اگست کے بل میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہوگی۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ:
جون 2025 کے فیول چارجز کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے CPPA نے نیپرا میں درخواست دی، جس پر 3 جولائی 2025 کو سماعت ہوئی۔
اس سماعت کے مطابق 0.78 روپے فی یونٹ کی کمی متوقع ہے، جو اگست کے بل میں لاگو ہوگی۔
جولائی کے بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ:
جولائی میں صارفین کو 0.50 روپے فی یونٹ کی واپسی کی گئی تھی، جب کہ اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 0.28 روپے فی یونٹ کی مزید کمی متوقع ہے۔
مجموعی کمی:
سہ ماہی اور فیول ایڈجسٹمنٹ کو ملا کر 0.77 روپے فی یونٹ کی مجموعی کمی متوقع ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے اس دور میں معمولی مگر خوش آئند ریلیف ملے گا۔