پی ٹی آئی کو رویے کا جائزہ لینا ہوگا، ڈائیلاگ پر یقین نہیں: نیئر بخاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات ریاستی اداروں کے خلاف ہوئے سیاسی قیادت کو کورکمانڈر ہائوس، جی ایچ کیو اور ائیر بیس پر حملے کرنا کبھی زیب نہیں دیتا، پی ٹی آئی کو بھی اپنے کنڈکٹ کا جائزہ لینا ہوگا، پی ٹی آئی کا لیڈر ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے نہ سیاسی اپروچ ہے۔ ڈائیلاگ کے بغیر ریلیف نہیں مل سکتا، ریاست کو مقدمات واپس لینے کا اختیار ہے، صدر مملکت کو سزائیں معافی کا آئینی اختیار حاصل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔