عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 366ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔
اضافے کے سبب مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولے سونے کی قیمت 1300روپے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار10 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33روپے کے اضافے سے 3ہزار 437 روپے کی سطح پر آگئی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سونے کی قیمت کی سطح پر اضافے سے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ، خریدار پریشان
کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، 2900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 362200 روپے تک پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے سے 310528 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر اضافے کے بعد 3395 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے 359300 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1,114 روپے مہنگا ہو کر 308,041 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1,022 روپے اضافے سے 282,381 روپے ہو گئی۔
Post Views: 5