Express News:
2025-11-05@10:55:01 GMT

ایران سے تجارت اور چینی کا بحران

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

بلوچستان کے پہاڑوں پر اس دن سورج بڑی بے قراری سے نکلا ہوگا کیوں کہ اس نے جلد از جلد اسلام آباد کے اس منظرکو دیکھنا تھا۔ جب برادر اسلامی اور پڑوسی ملک ایران، جہاں سے کبھی تہذیب بھی آتی رہی، ثقافت بھی آ کر چھائی رہی، علما مشائخ، اولیائے کرام کے قافلے بھی آتے رہے اور لاہور کا تجارتی قافلہ کبھی اصفہان،کبھی شیراز میں فروکش ہوتا رہا۔ ملتان کی سوغاتیں اور دستکاریاں، زاہدان و سرد تہران میں ہاتھوں ہاتھ خریدے جاتے رہے۔

پشاورکے قصہ خوانی بازار میں ایران کے قصے مزے لے لے کر بیان کیے جاتے تھے۔ پریوں کی کہانیاں، طلسماتی کہانیاں اکثر بچوں کی نانیاں سنایا کرتی تھیں۔ ایسے میں کوئی کہے کہ کسی ’’ نانی کا ٹیکہ‘‘ بھی ایران میں ہے تو کچھ غلط نہ تھا۔ دل سے دل جڑے ہوئے تھے اور تجارتی قافلے رواں دواں تھے۔

باہمی تجارت زوروں پر تھی، پنجاب سے اس کی خوشبو دوبالا ہو جاتی اور ایرانی آغا ( تاجر ) تمام لیکن نظر تو ایسی لگی، ایسی لگی کہ انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی یہ تجارت سکڑتی چلی گئی۔ کہتے ہیں کہ تین ارب ڈالر تک کی سالانہ باہمی تجارت ہے جس میں ایران کا پلہ بھاری ہے کیوں کہ ایران سے تقریباً سوا ارب ڈالر کی درآمدات اور پاکستان سے برآمدات ایک ارب کے لگ بھگ یا اس سے کچھ زیادہ پاکستانی روپے کی شکل میں 2023-24 کے دوران ایران کے لیے پاکستانی برآمدات کی مالیت 2 کھرب 94 ارب 59 کروڑ روپے کی تھی۔

بہرحال باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے کم کی ہے۔ اب اسے کیسے 10 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے، یہ اہم سوال ہے۔ تین ارب ڈالر سے تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانا ممکن ہے۔

قیہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو باقاعدہ بنانے اور فروغ دینے کے لیے ایک بنیادی دستاویز ہے۔ اس کے تحت محصولات (ٹیرف) اور دیگر تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور نئی بارڈر مارکیٹ قائم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو کاروبار کے لیے مواقعے ملیں گے۔

ایک ایسا نظام وضع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ادائیگیوں کو آسان اور محفوظ بنائے تاکہ بین الاقوامی پابندیوں کے باعث تجارت متاثر نہ ہو۔ زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، اطلاعات و مواصلات ، ثقافت، سیاحت اور موسمیات جیسے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ان معاہدوں کا اصل مقصد باہمی تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جائیں تو اس کے لیے اصل تعاون اور اصل کاروباری حجم میں اضافہ اور درحقیقت برآمدات برائے ایران میں اضافہ اسی وقت ممکن ہے جب حکومتی سیکریٹری سے نکل کر کاٹن انڈسٹری کے اونر، مل کے مالکان، برآمد کنندگان اور امپورٹرز کے ہاتھ میں آ جائے تو پھرکمال ہو جائے گا۔

ان تاجروں کو کارخانہ داروں کو گھریلو انڈسٹری کے مالکان کو ایران بھیجا جائے، اب یہاں پر حکومتی شراکت کام کرے، سفارت خانے کا عملہ ان لوگوں کو اچھی طرح بریفنگ دے۔ بڑے بڑے ایرانی درآمد کنندگان کی فہرست تھما دے اور سب سے آخر میں بازار کا راستہ بتا دے۔ آپ یقین کریں شام تک ان لوگوں کے ہاتھوں میں کروڑوں ڈالرز کے آرڈرز ہوں گے۔صبح ایک پراٹھا اور ایک کپ چائے اور جب چائے میں چینی نہ ہو تو یہی ناشتہ احتجاج بن جاتا ہے۔

گاؤں کے ایک مٹی کے گھر سے لے کر شہر کے بڑے بڑے ہوٹلوں میں آج کل ایک ہی سوال سنائی دے رہا ہے کہ چینی گئی کہاں؟ گاؤں کا بوڑھا کسان جانتا ہے کہ وہ 70 کی دہائی میں راشن کارڈ سے اپنے حصے کی چینی دو روپے ساٹھ پیسے فی سیر خرید کر لاتے تھے اور ہر ایک کے کپ میں چینی ڈلتی تھی۔ حکومت نے پہلے اندازہ لگایا چینی بہت ہے اور سستے داموں بیرون ملک فروخت کردی۔

 نئی صدی کے آغاز سے پہلے ہی چینی 18 روپے فی کلو تھی اور کافی عرصے یہی قیمت رہی۔ 2009 میں معاملہ بگڑا اور بالآخر 90 روپے فی کلو تک بھی جا پہنچی۔ پھر قیمت میں کمی ہوئی، غالباً 2018 کے آغاز تک چینی فی کلو 52 روپے تھی، اس سال چینی 140 روپے پھر 160 روپے فی کلو ہوگئی اور چینی امپورٹ ہوگئی، لیکن اب چینی کی قیمت یا پچھلی قیمت پر دستیابی ناممکن ہے۔ کیوں کہ حکومت کبھی سستی چینی یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم کرتی تھی۔ کیا کسان نے چینی مہنگی کر دی کہ اپنا گنا دگنا قیمت پر فروخت کیا؟ ایسا بالکل نہیں، کیونکہ اس نے حکومتی نرخ پر فروخت کیے لیکن پیسے ابھی تک پورے نہیں ملے۔

عالمی منڈی میں چینی کی قیمت بڑھ گئی پاکستان میں روپے کی قدر کچھ کم ہو گئی۔ اب درآمدی چینی پہلے سے مہنگی ہی ملے گی۔ مہنگی ہو یا سستی لیکن یہ سوال ہر ایک پوچھتا ہے۔ اس سوال کا جواب پوچھنے کے لیے حکام بھی بے چین ہیں کہ آخر چینی گئی کہاں؟چینی کا بحران کبھی دو سال بعد آ جاتا ہے اور کبھی اس سے زیادہ یا کم عرصے میں۔ ہر آنے والی حکومت کو اس بحران سے گزرنا پڑتا ہے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہمیشہ چینی کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ اس مسئلے کا مستقل حل قانون سازی کے ذریعے نکل سکتا ہے۔

شاید کسی حکومت کے بس میں نہیں لہٰذا عوام چینی کے متبادل گڑ، شکر وغیرہ کا بھی استعمال کرنے پر غور کریں۔ کیوں کہ چینی کے بحران سے غریب عوام نے اپنے طور پر ہی نکلنا ہے کیوں کہ چینی کی قیمت میں کب کمی آئے گی، حکومت کوشش کر رہی ہے لیکن فی الحال شافی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چینی کی قیمت باہمی تجارت ارب ڈالر تک کیوں کہ کے لیے ہے اور فی کلو

پڑھیں:

چینی کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی، انتظامیہ دفاتر تک محدود

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-05-9
کھپرو(نمائندہ جسارت) کھپرو میں چینی کے ریٹ میں کمی نہ ہو سکی کھپرو انتظامیہ دفاتر تک محدود شہریوں کی دوہائی ۔تفصیلات کے مطابق کھپرو میں چینی کے ریٹ میں کمی نہ ہو سکی کھپرو انتظامیہ دفاتر تک محدود ہے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو جبکہ پرچون دوکاندار 200 سے 210 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ چینی ہو سیل مارکیٹ میں 50 کلو کا بیگ 9300 روپے سے زائد میں فروخت کر رہے ہیں جسارت رپوٹر نے مارکیٹ کے تاجر سے بات کی تو انہوں بتایا چینی مارکیٹ میں بہت شارٹ ہے سانگھڑ شوگر ملز مال نہے دے رہی اسیطرح دیگر شوگر ملز مال نہیں فروخت کر رہی ہے جس کی وجہ چینی مہنگی ہے آئندہ ماہ چینی کے ریٹ میں کمی ہو سکتی ہے وہ بھی حکومت دیحاں دے گی تو ؟ دوسری جانب شہریوں سے بات کی انہوں نے میڈیا کو بتایا کھپرو کے تاجروں نے اپنے چینی کے گودام بھر رکھے ہوئے ہیں چینی جان بوجھ شارٹ کر رکھی ہے شارٹ کا بہانہ بنا کر اپنا مال مہنگا بیچ رہے ہیں جبکہ تاجروں نے سستے داموں خرید کر رکھی ہے کھپرو انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتیشہری مہنگی دامو لینے پر مجبور ہے اسسٹنٹ کمشنر کھپرو پرائز کنڑول کمیٹی فوڈ اتھارٹی مارکیٹ میں چیک این بیلنس رکھنے میں ناکام دیکھائی دیتی نظر آتی ہے شہریوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے چینی کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان سرحد بندش سے دوطرفہ تجارت ٹھپ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں
  • طورخم گزرگاہ 25 ویں روز بھی بند؛  دوطرفہ تجارت معطل ہونے سے اربوں کا نقصان
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی
  • چینی بحران یا قیمتیں بڑھنے کی ذمہ دار شوگر انڈسٹری نہیں بلکہ حکومتی اقدامات ہیں ،شوگرملز
  • عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں افراتفری کی پوری ذمہ داری نیدرلینڈز پر عائد ہے، چینی وزارت تجارت
  • سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
  • چینی کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی، انتظامیہ دفاتر تک محدود
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی